لوگوں میں سماجی مسائل سے متعلق شعور اجاگر کرنا بہت ضروری ہے:انوپم کھیر

لوگوں میں سماجی مسائل سے متعلق شعور اجاگر کرنا بہت ضروری ہے:انوپم کھیر
لوگوں میں سماجی مسائل سے متعلق شعور اجاگر کرنا بہت ضروری ہے:انوپم کھیر

  



ممبئی(آن لائن)بالی ووڈ اداکار انوپم کھیر نے کہا ہے کہ لوگوں میں متعلقہ سماجی مسائل سے متعلق شعور اجاگر کرنا بہت ضروری ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اپنے ایک انٹر ویو میں انوپم کھیر کا کہناتھا کہ 31مئی کو عالمی یوم انسداد تمباکو کے موقع پر کینسر کے مریضوں کیلئے امدادی تنظیم کینسر پیشنٹس ایڈ ایسوسی ایشن میں بطور مہمان اور مقرر شرکت کا دعوت نامہ موصول ہوا ہے،میں نے اپنے 34 سالہ کیریئر میں متعدد سماجی مقاصد کیلئے مہمات کی حمایت اور حوصلہ افزائی کی اور یہ بہت ضروری ہے کہ لوگوں میں متعلقہ سماجی مسائل سے متعلق شعور اجاگر کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ یہ ہماری ملک اور دنیا کیلئے ذمہ داری ہے اور اس کا مقصد محض تمباکو سے نفرت ہی نہیں ہے بلکہ زندگی سے پیار ہے۔

مزید : تفریح


loading...