بھارت کی مشہور مسلمان اداکارہ نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں اپنی ایسی تصاویر شیئر کر دیں کہ ہر کوئی ’’توبہ توبہ ‘‘ کر اٹھا ،ہندوستانی میڈیا کے کان بھی شرم سے لال ہو گئے 

بھارت کی مشہور مسلمان اداکارہ نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں اپنی ایسی ...
بھارت کی مشہور مسلمان اداکارہ نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں اپنی ایسی تصاویر شیئر کر دیں کہ ہر کوئی ’’توبہ توبہ ‘‘ کر اٹھا ،ہندوستانی میڈیا کے کان بھی شرم سے لال ہو گئے 

  



ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی فلم انڈسٹری میں شامل بعض مسلمان اداکارائیں مصنوعی روشنیوں کی اس دنیا میں اس حد تک رنگ چکی ہیں کہ انہیں اپنے دین اور مذہب کا بھی پاس نہیں ،یہی حال مشہور بھارتی ٹی وی شو ’’ بگ باس‘‘ میں اہم کردار ادا کرنے والی معروف اداکارہ حنا خان ہیں جنہوں نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں انتہائی مختصر لباس پہنے ہوئے اپنی تصویریں سوشل میڈیا پر شیئر کیں تو صارفین نے آڑے ہاتھوں ل؛یتے ہوئے حنا خان کو’’ نانی ‘‘یاد کرا دی ہے ۔

بھارتی نجی ٹی وی چینل ’’زی نیوز ‘‘ کے مطابق مشہور ٹی وی شو’’ بگ باس‘‘میں اہم کردار ادا کرنے اور سوشل میڈیا پر اپنی متنازعہ پوسٹ سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ حنا خان نے حال ہی میں ہونے والے اپنے فوٹو شوٹ کی چند نیم برہنہ تصاویر ’’انسٹا گرام ‘‘ پر شیئر کیں تو ہر طرف سے ان پر تنقید شروع ہو گئی ،لوگوں کا کہنا تھا کہ حنا خان کو سوچنا چاہئے کہ وہ صرف بھارتی اداکارہ ہی نہیں بلکہ اس سے پہلے ایک مسلمان ہیں اور انہیں رمضان المبار ک کے تقدس کا خیال کرتے ہوئے اپنی نیم برہنہ تصاویر شیئر نہیں کرنا چاہئیں تھیں ۔حنا خان کی تصویروں پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک صارف نے کہا کہ حنا خان اگر اس لباس میں تصویریں نہ بنواتیں اور رمضان کے مہینے میں اس ماہ مقدس کا تھوڑا سا احترام کر لیتیں تو ان کے لئے بہتر ہوتا۔ ایک اور یوزر نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حنا خان خود کوبرباد کر رہی ہے،وہ بھول گئی ہیں کہ وہ ایک مسلم ہیں،انہیں اگر یہ یاد ہوتا تو وہ ایسا کبھی نہیں کرتیں۔واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی حنا خان سوشل میڈیا پر اپنی برہنہ تصاویر اور ویڈیوز شیئر کر کے لوگوں کی توجہ حاصل کرنے کی کوششیں کرتی رہتی ہیں ۔

مزید : تفریح