تاریخ میں پہلی بار نگراں وزیر اعلیٰ کی بولی لگی،عمران خان پہلے قوم کو 90دن کا حساب اور پھر نیاپلان دیں:امیر مقام 

29 مئی 2018 (21:50)

نوشہرہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) پا کستان مسلم لیگ(ن) کے صو با ئی صدر انجینئر امیر مقام نے کہا کہ ملکی تا ریخ میں پہلی مر تبہ خیبر پختونخوا میں نگران  وزیر اعلیٰ کے لئے بو لی لگی ،عمران خان اس ملک کے ساتھ مخلص نہیں، پا کستان تحریک انصاف نے صو بے کو پا نچ سالہ دور اقتدار میں تبا ہی کے سوا کچھ نہیں دیا ،پھولوں کے شہر پشاور کو کھنڈرات میں تبدیل کیا، 90 دنوں  میں صو بے سے کرپشن کے خا تمے کا دعوی کر نے والوں نے خود احتساب کمیشن کو صو بے میں بند کیا تاکہ ان کے ممبران کھلے عام کر پشن کیا کریں ،اب عوام کو بیوقوف بنا نے کے لئے وزراعظم بننے کے لئے 100 دن کا پلان دیا، شیخ چلی  نے بھی اس طرح کے کام نہیں کئے جس طرح عمران خان کر رہا ہے ،عمران خان پہلے90دنوں کا حساب قوم کو دیں اس کے بعد دوسرا پلان دیں ۔

تفصیلات کے مطابق حلقہ این اے 26 کے امیدوار حا جی نواب خان کی رہا ئش گاہ اکبر آباد جلو زئی تحصیل پبی میں ورکرز کنو نشن سے خطاب کر تے ہو ئے امیر مقام کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف نے جمہو ریت کو ڈی ریل نہ ہو نے کے لئے غلط فیصلے قبول کئے تا کہ ملک میں جمہو ریت چلے، ملک کے آئندہ وزیر اعظم شہباز شریف ہو نگے اور پا کستان کے عوام میاں نواز شریف کا نعرہ ووٹ کو عزت دو کو بھر پور کا میا بی دینے کے لئے مسلم لیگ ن کے امیدواروں کو الیکشن میں کا میاب کر ینگے۔ انجینئر امیر مقام نے کہا کہ نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی نامزدگی سے تحریک انصاف اور عمران خان کی نیت میں فتور کو بھی عوام نے دیکھ لیا، پہلی بار نگران وزیر اعلیٰ کے لئے بو لی لگی اور اس میں بھی وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے کر پشن کی،عوام مزید ڈرامے قبول کر نے کے لئے تیار نہیں۔ انہوں نے کہا کہ  فاٹا کے پختون بھی ہمارے بھا ئی ہیں اور فاٹا کا انضمام خیبر پختونخوا میں بھی مسلم لیگ ن کا کار نا مہ ہے، تحریک انصاف اور عمران خان کی سیا ست کو قوم نے سینٹ الیکشن میں دیکھ لیا کہ ان کے ممبران کھلے عام منڈی میں فروخت ہو ئے اور جو سینٹر منتخب ہو ئے تھے سینٹ کے چیئر مین اور ڈپٹی چیئر مین کے ا نتخاب میں زرداری کی جھولی میں ڈال کر اپنی حقیقت کو سب کے سا منے لا یا ،ان جیسے ضمیر فروشوں کو اس مرتبہ پا کستان کے عوام الیکشن میں عبرت ناک شکست سے دو چار کر ینگے۔ 

مزیدخبریں