”چلو کوئی تو درانی صاحب کے لیے بولا لیکن بولا بھی کون ؟“پروگرام میں ایسے سیاستدان نے اسد درانی کی کھل کر حمایت کردی کہ حامد میر بھی حیران ر ہ گئے

”چلو کوئی تو درانی صاحب کے لیے بولا لیکن بولا بھی کون ؟“پروگرام میں ایسے ...
”چلو کوئی تو درانی صاحب کے لیے بولا لیکن بولا بھی کون ؟“پروگرام میں ایسے سیاستدان نے اسد درانی کی کھل کر حمایت کردی کہ حامد میر بھی حیران ر ہ گئے

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )مسلم لیگ ن کے رہنما اور صوبائی وزیر رانا ثنا اللہ نے کھل کر سابق ڈی جی آئی ایس آئی ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل اسد درانی کی حمایت کردی ،اس پر حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے معروف اینکر پرسن حامد میر نے کہا کہ چلو کوئی تو درانی صاحب کے لیے بولا لیکن بولا بھی کون ۔۔۔!

تفصیل کے مطابق نجی نیوز چینل جیو نیوز کے پرو گرام ’کیپٹل ٹاک ‘میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اسد درانی کے ساتھ جو کیا جا رہا ہے اس سے ہمارے ادارے اور ملک بد نام ہو گی ،انہیں ایسا نہیں کرنا چاہیے ۔ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی بات ہوئی بھی ہے تو اس سے نمٹنے کا طریقہ کار مختلف ہونا چاہیے ،یہ نہ ہونا چاہیے کہ ان کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا جائے اور کورٹ آف انکوائری بٹھا دی جائے ۔

مائیکرو بلاگنگ و یب سائٹ ٹوئٹر پر حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے حامد میر نے کہا کہ ”چلو کوئی تو درانی صاحب کے لیے بولا لیکن بولا بھی کون ،رانا ثنا اللہ نے کھل کر اسد درانی کی حمائت کردی اور کہا کہ ان کا نام ای سی ایل میں نہیں ڈالنا چاہیے “۔

مزید : قومی


loading...