پیپلز پارٹی صوبائی پارلیمانی بورڈ کا اجلاس، لاہور ،گوجرانوالہ ، فیصل آباد ڈویژن کے امیدواروں کے انٹرویوز

پیپلز پارٹی صوبائی پارلیمانی بورڈ کا اجلاس، لاہور ،گوجرانوالہ ، فیصل آباد ...
پیپلز پارٹی صوبائی پارلیمانی بورڈ کا اجلاس، لاہور ،گوجرانوالہ ، فیصل آباد ڈویژن کے امیدواروں کے انٹرویوز

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی سنٹرل پنجاب کے پارلیمانی بورڈ نے آئندہ عام انتخابات کے لئے  گوجرانوالہ ، فیصل آباد  اور لاہور ڈویژن رورل کے امیدواروں کے انٹرویوز لیے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی  پارلیمانی بورڈ کے ارکان جن میں قمر زمان کائرہ ،چوہدری منظور احمد، اعتزاز احسن،راجہ پرویز اشرف اور ثمینہ خالدگھرکی شامل ہیں نے صوبہ پنجاب کے تین ڈویژن میں پارٹی امیدواروں کے انٹرویوز لئے ،گوجرانوالہ ڈویژن سے40امیدواروں نے قومی اسمبلی کیلئے ٹکٹس کے درخواستیں جمع کروائیں جبکہ 100 امید واروں نے پنجاب اسمبلی کے لیے درخواستیں جمع کروائیں۔فیصل آباد ڈویژن سے 25امیدواروں نے قومی اسمبلی کیلئے ٹکٹس کے درخواستیں جمع کروائیں جبکہ 45امید واروں نے پنجاب اسمبلی کے لیے درخواستیں جمع کروائیں۔ دریں اثناء لاہو ر رورل ڈویژن سے 30 امیدواروں نے قومی اسمبلی کیلئے ٹکٹس کے درخواستیں جمع کروائیں جبکہ 75امید واروں نے پنجاب اسمبلی کے لیے درخواستیں جمع کروائیں ہیں تاہم کن امیدواروں کو ٹکٹس دیئے جائیں گے اس کا حتمی فیصلہ بلاول بھٹو زرداری کریں گے ۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...