بہت ہوچکا، اب ادارے اور سیاسی جماعتیں ایک پیج پر آجائیں:مصدق ملک

بہت ہوچکا، اب ادارے اور سیاسی جماعتیں ایک پیج پر آجائیں:مصدق ملک
بہت ہوچکا، اب ادارے اور سیاسی جماعتیں ایک پیج پر آجائیں:مصدق ملک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان)معاون خصوصی وزیر اعظم مصدق ملک نے کہا ہے اب اداروں اور سیاسی جماعتوں کو ایک پیج پر آجانا چاہئے ، ہمارے معاشرے اور سیاست میں تناﺅ بہت زیادہ ہے، اب ہیں سچائی کے حوالے سے تمام تاریخی رپورٹس کو منظر عام پر لے آنا چاہئے تاکہ حقائق منظر عام پر آسکیں کیونکہ اب بہت ہوچکا ہے ۔

جیونیوز کے پروگرام ”آج شہ زیب خانزادہ کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف کسی ایک واقعہ کی نہیں بلکہ ایک بڑے سچائی کمیشن کی بات کر رہے ہیںکیونکہ عوام اب چاہ رہے ہیں کہ ان کو سچائی کاپتہ چلنا چاہئے ،سچائی کمیشن کامقصد آگے بڑھنا ہے ۔ہم سچائی کو سامنے رکھ کر آگے بڑھیں گے توایک منزل کی طرف جائیں گے ،سیاسی تناﺅ کی وجہ سے بہت سے چیزوں پر ہم آہنگی پیدا نہیں ہوتی ۔بہت ہوچکا ہے اب سیاسی جماعتوں اور اداروں کو ایک پیج پر آجانا چاہئے ۔ہم نے کسی فریق پر ضرب نہیں لگانی بلکہ سچ کو سامنے لانا ہے ۔ نواز شریف بھی یہی چاہ رہے ہیں، ہم نے سچائی کے ترازوکو تولنا ہے ۔سچائی کمیشن پر کوئی سیاست نہیں کر رہے بلکہ مقصد سچ سامنے لانا ہے ۔ قومی سلامتی کے حوالے سے ان رپورٹس پر کام بھی کرنا ہوگا تاکہ حسا س چیزیں الگ کی جا سکیں اور یہ کام دو دن میں نہیں اس میں چند ہفتے لگیں گے ۔

مزید :

قومی -