مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی پالیسی ناکام ہو گئی :دفاعی تجزیہ کار

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی پالیسی ناکام ہو گئی :دفاعی تجزیہ کار
مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی پالیسی ناکام ہو گئی :دفاعی تجزیہ کار

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)دفاعی تجزیہ کار لیفٹیننٹ جنرل (ر) طلعت مسعود نے کہا ہے کہ مقبو ضہ کشمیر میں بھارت کی پالیسی ناکام ہوگئی ہے اور وادی کے اندرونی حالات کی وجہ سے بھارت پر بہت زیادہ دباﺅ ہے جس کی وجہ سے بھارت نے وہاں سیز فائر کا اعلان کیا ہے۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”دنیا کامران خان کے ساتھ“انہوں نے کہا کہ پہلے تو بھارتی وزیر اعظم نے مقبوضہ کشمیر کادورہ کیا اور اس موقع پر مقبوضہ کشمیر میں جنگ بندی کااعلان کیا گیا اور اس کے عبد بھارت نے ہارٹ لائن پر رابطہ کرکے سیز فائر معاہدے کی پابندی پر بات کی ہے، انہوں نے کہا کہ بھارت کی منموہن کے زمانے سے خواہش تھی کے اگر پاکستان کی فوج تیار ہو تو امن کیلئے بات ہو سکتی ہے ، موجودہ آرمی چیف کی پالیسی بھی یہی ہے کہ ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات بہتر ہوں۔ انہوں نے کہا کہ مودی کی چینی صدر سے ملاقات بھی اہم فیکٹر ہے کیونکہ روس اور چین بھی چاہتے ہیں پا ک بھارت تعلقات بہتر ہوں ، اس وقت پاکستان اور بھارت بھی دیگر دنیا کو دیکھتے ہوئے یہ محسوس کر رہے ہیں کہ ان کے تعلقات بھی بہتر ہوں ۔

مزید : قومی


loading...