”جب جاوید ہاشمی نے عمران خان کو ڈسا تووہ مجھے کہنے لگے کہ ۔۔۔“ مبشر لقمان نے ایسی بات کہہ دی کہ سن کر نوازشریف بھی دنگ رہ جائیں گے

”جب جاوید ہاشمی نے عمران خان کو ڈسا تووہ مجھے کہنے لگے کہ ۔۔۔“ مبشر لقمان نے ...
”جب جاوید ہاشمی نے عمران خان کو ڈسا تووہ مجھے کہنے لگے کہ ۔۔۔“ مبشر لقمان نے ایسی بات کہہ دی کہ سن کر نوازشریف بھی دنگ رہ جائیں گے

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے کے بعد اب دوبارہ ن لیگ میں شامل ہو گئے ہیں تاہم اب مبشر لقمان نے ان کے حوالے سے انتہائی حیران کن دعویٰ کر دیاہے ۔

نجی ٹی وی سماءنیوز کے پروگرا م میں گفتگو کرتے ہوئے مبشر لقمان کا کہناتھا کہ میں نے عمران خان کو بہت پہلے کہا تھا کہ جاوید ہاشمی سے بچیں کیونکہ یہ آستین کے سانپ ہیں اور یہ لازمی ڈسیں گے لیکن عمران خان میری بات نہیں مانتے تھے اور جب عمران خان کو جاوید ہاشمی نے ڈسا تو عمران خان مجھے کہنے لگے کہ یار لمقان تم ٹھیک کہتے تھے یہ واقعی ہی سانپ نکلا اور سب سے زیادہ دکھ کی بات یہ ہے کہ جھوٹ بول کر ڈسا ہے ۔

ویڈیو دیکھیں:

مزید : علاقائی /اسلام آباد


loading...