امیدواروں میں ٹکٹس کی تقسیم کیلئے شہباز شریف کی سربراہی میں پارلیمانی بورڈ تشکیل ،چودھری نثار نظر انداز

امیدواروں میں ٹکٹس کی تقسیم کیلئے شہباز شریف کی سربراہی میں پارلیمانی بورڈ ...
امیدواروں میں ٹکٹس کی تقسیم کیلئے شہباز شریف کی سربراہی میں پارلیمانی بورڈ تشکیل ،چودھری نثار نظر انداز

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن نے پنجاب میں ٹکٹس کی تقسیم کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی سربراہی میں پارلیمانی بورڈ تشکیل دیدیا ہے ،پارلیمانی بورڈ کا نوٹیفکیشن ن لیگ کے صدر شہباز شریف نے جاری کیا ۔پارلیمانی بورڈ پنجاب کے امیدواروں کے انٹرویو اور ان میں ٹکٹس تقسیم کرے گا ۔

دنیا نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کے پارٹی امیدواروں میں ٹکٹس کی تقسیم کیلئے تشکیل دیئے گئے پارلیمانی بورڈ میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی ، احسن اقبال ، مریم نواز ، حمزہ شہباز ، خواجہ آصف ودیگر شامل ہیں جبکہ چودھری نثار کو ن لیگ کے پارلیمانی بورڈ میں شامل نہیں کیا گیا، پارلیمانی بورڈ شہباز شریف کی سربراہی میں تشکیل دیا گیاہے ۔

مزید : قومی


loading...