مستحقین زکوٰة نابینا افراد کیلئے گزارہ الاﺅنس اور عید گرانٹ کی تقسیم کا آغاز

   مستحقین زکوٰة نابینا افراد کیلئے گزارہ الاﺅنس اور عید گرانٹ کی تقسیم کا ...

  

لاہور(لیڈی رپورٹر )محکمہ زکوٰة وعشر کی جانب سے رمضان المبارک میںمستحقین زکوٰة کے لیے گزارہ الاو¿نس اور نابینا افراد کے لئے خصوصی گزارہ الاﺅنس بمعہ عید گرانٹ کی مد میں 1 ارب95 کروڑ روپے سے زائد رقم کی تقسیم کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ وزیر زکوٰة و عشرشوکت علی لالیکا نے اس حوالے سے تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ 1لاکھ40ہزار سے زائد مستحقین موبائل فون سروس ٹیلی نار (ایزی پیسہ) کے ذریعے یہ رقم وصول کر سکیں گے۔ گزارہ الاﺅنس کی یہ رقم مستحقین میں 13 ہزار روپے فی کس (گزارہ الاﺅنس 12 ہزار روپے اور عید گرانٹ 1 ہزار روپے)جبکہ گزارہ الاﺅنس برائے نابینا افراد 19 ہزار روپے فی کس (گزارہ الاﺅنس18 ہزار روپے اور عید گرانٹ 1 ہزار روپے)کے حساب سے تقسیم کی جا رہی ہے تا کہ مستحق زکوٰة افراد بھی عید کی خوشیوں میں شامل ہو سکیں ۔وزیر زکوٰة نے مزید بتایا کہ تعلیمی وظائف (فنی ) کی مد میں ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹس کے 50 ہزار سے زائد مستحق طلباءو طالبات کی فنی تربیت کیلئے ایک ارب 2کروڑ روپے اور مستحق اور نادار مریضوں کے مفت علا ج و معالجہ کیلئے صوبائی / ضلعی و تحصیل سطح کے ہسپتالوں کو 47 کروڑروپے کا اجراءبھی کیا جا چکا ہے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -