رمضان کے تیسرے عشرے میں بازاروں کی رونقوں میں اضافہ ،عارضی سٹال سج گئے

رمضان کے تیسرے عشرے میں بازاروں کی رونقوں میں اضافہ ،عارضی سٹال سج گئے

  

لاہور(جنرل رپورٹر )رمضان المبارک کے تیسرے عشرے میں عید کی تیاریاں زورو شور سے شروع ہوگئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق صوبا ئی دارالحکومت کے مشہور تجارتی مراکز انارکلی ، لبرٹی، ایم ایم عا لم روڈ، اچھرہ، مال روڈ، برکت مارکیٹ،ٹاﺅن شپ مارکیٹ اورجوہر ٹاﺅن، و اپڈا ٹاﺅن کی مارکیٹوں سمیت دیگر شاپنگ ما لز میںخصوصی طور پرعید کے حوا لے سے بہت تیا ریاں کی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ رہا ئشی علاقوں کے مختلف بازاروں میں بھی عید کے سٹال سجنا شروع ہو گئے ہیں جہاں بچوں اور بڑوں کی عید خریداری کے لئے عارضی دکانیں قائم کی گئی ہیں۔مختلف بازاروں میں بچے اور خواتین اپنے لئے خوبصورت لباس، جوتے، کاسمیٹکس و دیگر اشیاءکی خریداری میں مصروف ہیں۔شام ڈھلتے ہی افطاری کے بعد شہری مارکیٹوں کا رخ کر رہے ہیں اور ایسے میں بازاروں کی رونق میں اضافہ اور رات گئے بھی دن کا سما ں نظر آ تا ہے۔ عید کی شا پنگ کےلئے آ نے وا لی خواتین کا کہنا تھا کہ وہ اپنے بچوں کے ساتھ خریداری کے لئے آئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلا شبہ عید خوشیوں کا دن ہوتا ہے اور اس میں بچوں کی بڑی دلچسپی ہوتی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ہم بچوںکی خوشیوں کو پورا کرنے کے لئے بازاروں میں آئے ہیں تاہم بچوں کے مطالبے پورے ہی نہیں ہو رہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -