حمدو نعت کی محفلیں ایمان تازہ کرنے کی ضامن ہیں،اطہر علی خان
لاہور(پ ر)لاہور آرٹس کونسل الحمرا کے زیر اہتما م حمد و نعت کی پرنور محافل کا انعقادکیا۔ملک بھر سے آئے ہوئے قراءحضرات نے نہایت خوبصورت آوازوں میں فن قرات کا مظاہر کیا۔نامور نعت خواں نے حضرات نے محمد پر عقید ت کے پھول نچھاور کئے۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرااطہر علی خان نے اس حوالے سے کہا کہ حمد و نعت کی محافل ایمان تازہ کرنے کی ضامن ہیں،رمضان المبارک رحمتوں ، برکتوں ، مسرتوں،شادمانیوں اور روحانی آسودگی حاصل کرنے کا مہینہ ہے۔انھوں نے کہا کہ ہمیں ہر پل اللہ کی رحمت حاصل کرنے کے لئے تگ و دو کرنی چاہیے۔انھوں نے کہا کہ رمضان کے مقدس مہینے کو مذہبی عقیدت و احترام سے منانے کےلئے الحمرا آرٹس کونسل میں روحانی پروگرام جاری ہیں ۔ لوگوں نے الحمرا آرٹس کونسل کے اس احسن اقدام کو بے حد سراہا اور اس کے انعقاد پر الحمرا کی انتظامیہ کو مبارکباد دی۔