چین کے ساتھ تجارتی تعلقات  مزید مضبوط کئے جائیں

 چین کے ساتھ تجارتی تعلقات  مزید مضبوط کئے جائیں

  

لاہور(جنرل رپورٹر)آل پاکستان انجمن تاجران لاہور کے صدر ملک امانت علی نے کہا ہے کہ چین اور پاکستان کے تعاون سے خطہ میں ترقی و خوشحالی کا نیا دور شروع ہو گا۔ پاکستان کی تاجر برادری پاک چین تجارتی تعلقات میں اضافہ، برآمدات کو بڑھانے اور تجارتی خسارے کو کم کرنے کیلئے پرعزم ہے۔

، پاک چین دوستی عالمی سفارتی دنیا کی بہترین مثال ہے، زندگی کے ہر شعبہ میں دونوں ممالک کے درمیان یہ سدا بہار دوستی ہر گزرتے دن کے ساتھ مضبوط تر ہو رہی ہے، دونوں ممالک نے اپنے سفارتی تعلقات کو نہایت کامیابی سے اقتصادی شراکت میں تبدیل کیا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -