ارکان اسمبلی کی طرح ملازمین کی تنخواہ بھی بڑھائی جائے،خورشید احمد

ارکان اسمبلی کی طرح ملازمین کی تنخواہ بھی بڑھائی جائے،خورشید احمد

  

لاہور(جنرل رپورٹر)آل پاکستان واپڈا ہائیڈروالیکٹرک ورکرز یونین سی بی اے نے مہنگائی روکنے اور ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کےلئے جلوس نکالا اس موقع پر جنرل سیکرٹری خورشیداحمد نے مطالبہ کیا کہ اسمبلی ارکان نے مہنگائی کے پیش نظر اپنی تنخواہوں و مراعات میں کئی گنا اضافہ کرلیا ہے حکومت کا فرض ہے کہ موجودہ کمر توڑ مہنگائی کے پیش نظر ملازمین کی تنخواہوں وپنشنوں میں بھی اضافہ کرے اور کم ازکم ا±جرت تیس ہزار روپے اور پنشن پندرہ ہزار روپے مقرر کی جائے ۔جلوس میں حاجی محمد یونس، عبدالشکور، مظفرمتین، ا±سامہ طارق،ڈاکٹر افتخار،شیخ شعیب، چوہدری محمد اکرم گجر ،حاجی لطیف، ملک ظہور، نوید ڈوگر ،لیاقت گجر ، حاجی اکرم، رانا محمدشاہد ودیگر نمائندگان یونین نے بھی خطاب کیا

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -