بجلی کے نرخوں میں 55 پیسے  اضافہ ایٹم بم سے کم نہیں

بجلی کے نرخوں میں 55 پیسے  اضافہ ایٹم بم سے کم نہیں

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ تحریک انصا ف کی حکومت عام آدمی کو زندہ درگور کرنے کے درپے ہے موجودہ حکومت نے عوام پر اس قدر بوجھ ڈال دیا ہے کہ وہ خودکشیوں پر مجبور ہو رہے ہیں۔

 ایک بیان میں انہوں نے کہا بجلی کے نرخوں میں 55 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری کسی ایٹم بم سے کم نہیں بجلی کے نرخوں میں اضافے سے صارفین پر 5 ارب 20 کروڑ روپے کا بوجھ پڑے گا، انہوں نے مزید کہا کہ عوام کا کوئی پرسان حال نہیں مہنگائی، بجلی اور گیس کی قیمتوں اور بے روزگاری میں اضافہ نے حکمرانوں کی نااہلی کا پردہ چاک کر دیا ہے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوام کے مسائل پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور ان پر قابو پانے کے لئے حکومت پر دباﺅ بڑھانے کے لئے ہر ممکن کوشش کرے گی۔

 انہوں نے مزید کہا کہ عام آدمی کو ریلیف پیپلز پارٹی کے دور میں ہی ملتا ہے موجودہ دور عام آدمی کے لئے ڈراﺅنے خواب سے کم نہیں 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -