عوامی جمہو ریہ چین کے نائب صدر کی ہائیر انڈسٹریل پا ر ک آمد 

  عوامی جمہو ریہ چین کے نائب صدر کی ہائیر انڈسٹریل پا ر ک آمد 

  

لاہور(پ ر)چین کے نا ئب صدر وانگ کشان نے پاکستا ن میں اپنے مختصر قیا م کے دوران ہا ئیر انڈسٹریل پارک کا دورہ کیا جہاں ان کاپر تپاک استقبال کیا گیا ۔ اس تاریخ سا زمو قع پر وزیر اعلیٰ پنجاب عثما ن بزدار اورپنجاب کے صو با ئی وزیر برائے صنعت، تجا ر ت و سرما یہ کاری میا ں محمد اسلم اقبال بھی معزز مہما ن کے ساتھ تھے ۔ پاک چین اقتصا دی راہداری کے تناظر میں چینی نائب صدر کا یہ دورہ خصو صی اہمیت کا حامل ہے ۔اس دورے کو مزید یادگار بنا نے کے لیے ہائیر چائنہ کے اعلیٰ عہدیدا ران ، استقبال سے متعلقہ انتظاما ت کی از خود نگرا نی کے لیے پہلے سے ہی پاکستا ن آ چکے تھے جنھوں نے چینی نائب صدر کو ہائیر انڈسٹریل پارک میں خو ش آمد ید کہا ۔ ہائیر چا ئنہ کے اعلیٰ عہدیدار ان کے ہمراہ ہائیر گروپ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ایگزیکٹیو پریزیڈنٹ اور وائس چیئر مین لیا نگ ہائیشا ن ، گلو بل اپلا ئنسز ہائیر گروپ کے نا ئب صدر اور جنو بی و جنو ب مشرقی ایشیاءکے چیف ایگزیکٹیو آفیسر سانگ یو جن ، ہائیرپاکستا ن کے جنرل مینیجر لی دی پنگ ، ہائیر اینڈ روبا مینو فیکچرنگ (ایچ این آر) کے چیف ایگز یکٹیو آفیسر جاوید آفریدی اور جے ڈبلیو ایس ای زیڈگرو پ کے چیئر مین شاہ فیصل آفرید ی بھی معزز مہما ن کے استقبا ل کے لیے موقع پر مو جو دتھے ۔ چین اور پاکستا ن کے اعلیٰ ریا ستی عہدیداران کی جانب سے ہائیر انڈسٹر یل پا رک کا یہ چو تھااہم دورہ ہے ۔

 اس سے قبل 2005میں چین کے وزیر اعظم وین جیا باﺅ، 2006میں چینی صدر ہو جن تا ﺅ اور مئی 2019میں وزیر اعظم پاکستا ن عمرا ن خا ن بھی ہائیر انڈسٹریل پا رک کا دورہ کر چکے ہیںجو اس حقیقت کا واضح ثبو ت ہے کہ چینی کمپنیوں اور پا کستا ن کے کارو بار ی ادا روں کے ما بین صنعتی اور معا شی اشتراک کی کا میا بی کے سفر میں ہائیر انڈسٹریل پارک ایک اہم

 سنگ میل ہے ۔ ہائیر کے اعلیٰ افسرا ن نے چینی نائب صدر کو فیکٹری کا دور ہ کر وا یا ۔

ہائیر انڈسٹریل پارک لا ہو ر میں قائم کردہ ایک بڑ ااور اہم صنعتی ادا رہ ہے جو ہر سال 1.6ملین جدید ہوم اپلا ئنسز کو ڈیزا ئن ،تیا ر اور اسمبل کرنے کی صلا حیت رکھتا ہے ۔ ان مصنو عات میں ڈیپ فریزر ز ، ایئر کنڈیشنرز ، آٹو میٹک اور سیمی آٹو میٹک واشنگ مشینز اور ایل ای ڈی ٹی ویز شامل ہیں ۔ 

 ہائیر انڈسٹریل پارک کی یہ ترقی اور کامیا بی دونوں مما لک کے لیے فائدہ مند ثابت ہورہی ہے۔ اس سے پاکستا ن کے ہزاروں افراد کوروزگا رکے مواقع میسر آئے ہیںاور وطن عزیز میں ہوم اپلا ئنسز اور کنزیو مر الیکٹرانکس کی اہم صنعت قا ئم ہوئی ہے جس سے ملکی برآمدات میں اضا فہ ممکن ہے ۔علا و ہ ازیں اس صنعتی ادارے سے پاکستا ن کو ہوم اپلا ئنسز کی صنعت میں ترقی اور تحقیق کے سا تھ ساتھ ٹیکنالو جی تک رسائی بھی حا صل ہو رہی ہے ۔ یا د رہے کہ چین کی تیا ر کر دہ ہو م اپلا ئنسز اور کنز یو مر الیکٹرا نکس کو پا کستا نی صا رفین کی جانب سے خا صی پزیر ائی حا صل ہو ئی ہے اورپاکستا ن میں ان مصنو عات کی خریدا ری کے حوالے سے ہائیر کو دیگر کمپنیوں پر برتری حا صل ہے ۔پاکستا ن کی طرح عالمی مارکیٹ میں بھی ہائیر نے سیلز والیم کی مد میں 10.5فیصد کا مارکیٹ شیئر حا صل کر کے

 ہوم اپلا ئنسز کے شعبہ میں عالمی لیڈر کی حیثیت کوکئی سالوں سے برقرار رکھا ہوا ہے ۔ 

مزید :

کامرس -