ایکسپورٹ سیکٹرز کیلئے زیروریٹنگ کی سہولت برقرار رکھی جائے: لاہور چیمبر

  ایکسپورٹ سیکٹرز کیلئے زیروریٹنگ کی سہولت برقرار رکھی جائے: لاہور چیمبر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نیوزرپورٹر) لاہور چیمبر کے صدر الماس حیدر، سینئر نائب صدر خواجہ شہزاد ناصر اور نائب صدر فہیم الرحمن سہگل نے حکومت پر زور دیا ہے کہ ایکسپورٹ سے وابستہ صنعتوں کے لیے زیروریٹنگ کی سہولت برقرار رکھی جائے ورنہ برآمدات کو بھاری نقصان ہوگا۔ ایک بیان میںلاہور چیمبر کے عہدیداروں نے کہا کہ زیرو ریٹڈ سٹیٹس منسوخ کرنے سے ملکی برآمدات سے منسلک صنعتیں تباہ ہوجائیں گی ، جس سے غیر ملکی زر مبادلہ میں کمی ، بے روزگاری میں اضافہ اور حکومتی محاصل میں شدید کمی واقع ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ٹیکسٹائل، لیدر ، کارپٹ، سرجری کے آلات، کھیلوں کے سامان پر مشتمل پانچوں سیکٹر پر زیرو ریٹنگ سٹیٹس ختم نہ کرے کیونکہ ملکی برآمدات کا بیشتر حصہ انہی شعبوں سے وابستہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تمام سیکٹرز دستاویزی ہیں اور ملکی برآمدات کاکل 70%جبکہ روزگارکا 50%حصہ انہی سے منسلک ہے۔ انہو ںنے کہا کہ جب یہ سہولت متعارف کرائی گئی تو برآمدات میں اضافہ ہوا، لیکوڈٹی، فلائنگ انوائسز اور ریفنڈز کے مسائل کافی حد تک حل ہوئے، اگر یہ سہولت واپس لے لی گئی تو یہ مسائل مزید شدت سے ابھر کر سامنے آئیں گے۔ لاہور چیمبر کے عہدیداران نے کہا کہ ملک میں کاروباری آسانیوں کی کمی ، زیادہ کاروباری لاگت اور لا تعداد ٹیکسز اور ڈیوٹیز کے باعث ملکی برآمدات پہلے ہی مشکلات کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زیرو ریٹنگ سہولت کا خاتمہ ملکی معیشت کے لیے سنگین چیلنجز پیدا کرسکتا ہے، اس کے برعکس اس سہولت کے جاری رہنے سے ان سیکٹرز کی کارکردگی بہتر ہو گی اور ملکی برآمدات میں اضافہ ہوگا جس سے نہ صرف مقامی کاروباری برادری کا اعتماد بحال ہو گا ۔
بلکہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کو بھی ایک مثبت پیغام جائے گا۔انہوں نے کہا کہ زیرو ریٹنگ کی سہولت جاری رہنے سے صنعتوں کی کاروباری لاگت میں مزید اضافہ نہیں ہوگا اور پاکستانی مصنوعات بین الاقوامی مارکیٹ میں اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ ملک بین الاقوامی ایکسپورٹ مارکیٹ میں نقصان کا متحمل نہیں ہو سکتا ،تاہم ایکسپورٹ پر مشتمل صنعتوں کیلئے زیرو ریٹنگ کی سہولت جاری رکھی جائے۔ #/s#

مزید :

کامرس -