آبی ذخائر

  آبی ذخائر

  

اسلام آباد (اے پی پی) واپڈا نے مختلف آبی ذخیروں میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد وشمار جاری کردیئے ہیں۔ منگل کو جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پرپانی کی آمد 68000کیوسک اور اخرج 50000کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد57000 کیوسک اور اخراج57000 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد47200کیوسک اور اخراج60000کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد30000 کیوسک اور اخراج 4000کیوسک ہے۔ تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1406.74 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.219 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1151.15 فٹ رہ گیا۔

، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.822 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 645.30 فٹ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.133 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

مزید :

کامرس -