پاکستان آرفن کیئر فورم اور فلاحی اداروں کی خدمات قابلِ تحسین‘عارف علوی

پاکستان آرفن کیئر فورم اور فلاحی اداروں کی خدمات قابلِ تحسین‘عارف علوی

  

لاہور(پ ر) یتیم بچوں کے عالمی دن کی مناسبت سے ایوانِ صدر میں یتیم بچوں اور یتیموں کی کفالت کرنے والے ادارو ں کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کی صدارت صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کی جبکہ ان کی اہلیہ ثمینہ علوی،پاکستان آرفن کیئر فورم اور الخدمت فاو¿نڈیشن کے صدر محمد عبدالشکور، یتیم بچوں، غزالی ایجوکیشن ٹرسٹ، ہیلپنگ ہینڈ، ہیومن اپیل، جونیئر جناح ٹرسٹ، مسلم ایڈ، ریڈ فاو¿نڈیشن، تعمیرِ ملت فاو¿نڈیشن، ورلڈ اسمبلی آف مسلم یوتھ، صراط الجنت اور ہیلتھ اینڈ نیڈ کے سربراہان نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پاکستان آرفن کیئر فورم اور دکھی انسانیت کی خدمت میں مصروف عمل دیگر فلاحی اداروں کی خدمات قابلِ تحسین ہیں۔ یتیم اور مستحق سمیت تمام بچوں کو یکساں مواقع فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔بطور مسلمان ہمیں معاشرہ کے پسے طبقات پر خصوصی توجہ دینے کہ ضرورت ہے۔ حکومت ایسے اداروں کی ہر ممکن مدد جاری رکھے گی۔ صدر مملکت نے یتیم بچوں کے ساتھ روزہ افطار کیا اور باری باری سب کے ساتھ مصافحہ بھی کیا۔ اس موقع پھر محمد عبدالشکور نے ڈاکٹر عارف علوی کا شکریہ ادا کیا جنھوں نے یومِ یتامیٰ کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لئے حکومتی سطح پر ایسی تقریب کا انعقاد کیا۔

مزید :

کامرس -