تیل و گیس کے شعبے میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 253.2ملین ڈالر تک پہنچ گئی

تیل و گیس کے شعبے میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 253.2ملین ڈالر تک پہنچ گئی

  

اسلام آباد (اے پی پی) رواںمالی سال کے دوران ملک میں تیل وگیس کے شعبے میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں گزشہ مالی سال کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔سرمایہ کاری بورڈ کے اعدادوشمارکے مطابق رواں مالی سال کے دوران تیل وگیس کے شعبے میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کاحجم 253.2 ملین ڈالرریکارڈ کیا گیا،یہ شرح گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 31.53 فیصد زیادہ ہے،گزشتہ مالی سال کے دوران تیل وگیس کے شعبے میں 192.5 ملین ڈالر کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی تھی۔اعدادوشمارکے مطابق مالی سال 2016-17ءاور2015-16ءمیں تیل وگیس کے شعبے میں بالترتیب 248.9 اور300.5 ملین ڈالر کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی تھی۔ پاکستان میں تیل وگیس کاشعبہ ان شعبوں میں شامل ہے جہاں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کی شرح زیادہ ہے۔

مزید :

کامرس -