آرشیلک کی سرمایہ کاری سے پشاور میں ’ڈاﺅلینس‘کے ایکسپیرئینس سٹور کا قیام

آرشیلک کی سرمایہ کاری سے پشاور میں ’ڈاﺅلینس‘کے ایکسپیرئینس سٹور کا قیام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)ترکی کے وسیع ترین صنعتی ادارہ - آرشیلک کے مارکیٹنگ ڈائریکٹر ، محمت توفیقی نے،اپنے حالیہ دورہ کے دوران، پاکستان میں پہلی بار، ڈاﺅلینس کے ایکسپیرئینس اسٹور کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈاﺅلینس کی اعلیٰ قیادت بھی موجود تھی ۔ پشاور شہر میں قائم کردہ یہ ایکپیرئینس اسٹور منفرد اور جدید ترین تصوّرات پر مبنی ہے، جہاں صارفین کے لئے خریداری کے تجربہ کو انتہائی باسہولت بنا دیا گیا ہے۔آرشیلک، یورپ کی ہوم اپلائنسز کی صنعت کے وسیع ترین اداروں میں تیسرے نمبر پر ہے، جس نے پاکستان میں اپنے مکمل ملکیتی ادارہ - ڈاﺅلینس میں وسیع پیمانہ پر سرمایہ کاری کی ہے۔ اس طرح ڈاﺅلینس پاکستان میں گھریلو برقی آلات کی صنعت کا کامیاب ترین ادارہ بن چکا ہے۔گذشتہ کئی دہائیوں سے ڈاﺅلینس پاکستان کا نامور ترین برانڈ ہے جو اعلیٰ کارکردگی اور معیار کی ضمانت بن چکا ہے۔ایکسپیرئینس اسٹور کے قیام کا مقصد یہ ہے کہ ڈاﺅلینس اور صارفین کے درمیان رابطہ اور اعتمادکو مزید مضبوط بناتے ہوئے ، تجارتی پیمانہ پر خریداروں کے لئے سہولیات میں مسلسل اضافہ کیا جائے۔اس اسٹور میں خریداری سے قبل تمام صارفین اپنی پسندیدہ مصنوعات کے استعمال کا عملی تجربہ حاصل کر سکتے ہیں۔ مستقبل میں اس منصوبہ کو وسعت دیتے ہوئے پاکستان کے تمام اہم شہروں میں ڈاﺅلینس کے ایکسپیرئینس اسٹور قائم کئے جائیں گے۔ جہاں خریداری کرتے ہوئے صارفین کو مکمل اعتماد اور اطمینان حاصل رہے۔ تمام ایکسپیرئینس اسٹور ز کو ایک ہی طرز پر ڈیزائن اور تعمیر کیا جائے گا ، تاکہ ہر صارف کے لئے مصنوعات کو یکساں انداز میں نمائش کے لئے پیش کیا جا ئے۔ جدید ترین آلات اور خوبصورت آرائش کے ذریعے ان تمام اسٹورز کو باسہولت اور پر کشش بنایا جائے گا۔


 ایکسپیرئینس اسٹور میں ڈاﺅلینس کی ہوم اپلائنسز کی مکمل رینج اور جدید ترین ماڈلز دستیاب ہو ں گے، ان میں ؛ ریفریجریٹر، ڈیپ فریزر، واشنگ مشین، ڈش واشر، کوکنگ رینج اور کچن میں استعمال ہونے والے بہت سے دیگر چھوٹے آلات بھی شامل ہیں۔


 اسٹور کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمت توفیقی نے کہا کہ : مستقبل میں، پاکستان میں ریٹیل شاپنگ کے شعبہ میں بہت تیز ترقی متوقع ہے۔لہٰذا ، آرشیلک اس صنعت کے فروغ سے استفادہ حاصل کرنے کے لئے متعدد ترقیاتی اقدامات رہا ہے۔پاکستانی صارفین اب مکمل اطمینان سے خریداری کر سکتے ہیں،کہ ڈاﺅلینس کی مصنوعات میں وہی جدیدٹیکنالوجی اور اعلیٰ ترین معیار دستیاب ہے جو ترکی اور دیگر ترقی یافتہ ممالک میںپایا جاتا ہے ۔ لہٰذا ڈاﺅلینس کا عزم ہے کہ جدید ترین مصنوعات کی تخلیق اور پیداواری عمل میںنئی باکفایت ٹیکنالوجی کے استعمال میں پیش پیش رہا جائے۔ 


 سنہء2016 سے، جب آرشیلک نے ڈاﺅلینس میں سرمایہ کاری کا آغاز کیا، کسٹمر کیئر اور بعد از فروخت سروس پرمکمل توجہ دیتے ہوئے صارفین کے اطمینان کو یقینی بنایا گیا ہے ۔آرشیلک اب تک 3 کروڑ ساٹھ لاکھ یورو کی سرمایہ کاری کر کے ، ڈاﺅلینس کی پیداواری صلاحیت اور معیار میں مسلسل اضا فہ کر رہا ہے ۔ وقت کے ساتھ، صارفین کی ترجیحات اور ضروریات میں ہونے والی مسلسل تبدیلیوں سے آگاہی اور جدید تحقیق ہی ادارے کی کامیابی کا راز ہے۔ پاکستان کی بڑھتی ہوئی مارکیٹ اور ضروریات کو پورا کرنے کے لئے رواں سال کے دوران ایک کروڑ ساٹھ لاکھ یورو کی مزید سرمایہ کاری کی جارہی ہے۔ 


توانائی کے باکفایت استعمال پر مبنی ٹیکنالوجی کو فروغ دینے کے علاوہ ، ہر سطح پر ڈاﺅلینس کے تمام کارکنان کو یہ ترغیب دی جاتی ہے کہ ؛ عالمی ضابطوں ، معیار اور ماحول دوست طریقہ کار کی پابندی کریں ۔ پاکستان بھر میں پھیلا ہوا ڈاﺅلینس کا بعد از فروخت سروس نیٹ ورک ، ہفتہ کے سات دن، چوبیس گھنٹے صارفین کی خدمت میں مصروف رہتا ہے۔دیگر ممالک مثلاً ؛ ترکی، روس، رومانیہ، تھائی لینڈ اور ساﺅتھ افریقہ میں قائم ، آرشیلک کی پیداواری فیکٹریوں کے ساتھ اشتراک کے باعث ڈاﺅلینس کے ماہرین بھی بہترین تکنیکی قابلیت کے حامل ہیں۔ 

مزید :

کامرس -