پاکستان کا تجارتی وفد 9 جون سے برونائی کا 4 روزہ دورہ کرے گا

  پاکستان کا تجارتی وفد 9 جون سے برونائی کا 4 روزہ دورہ کرے گا

  

اسلام آباد( آن لائن )پاکستان کا تجارتی وفد 9 جون سے برونائی کاچارروزہ دورہ کرے گا۔ ٹی ڈی اے پی کے ذرائع کے مطابق وفد میں پھلوں ،سبزیوں، مچھلی اور سی فوڈ، ٹیکسٹائل،ریڈی میڈ گارمنٹس، سرجیکل آلات، کٹلری، اورکھیلوں کے سامان بنانے والی کمپنیوں اورفرمز کے عہدیدار شامل ہوں گے۔وفد کے اراکین 12 جون تک برونائی میں قیام کریں گے اس دوران وہ برونائی کے تاجروں اوربزنس کمیونٹی کے علاوہ حکومتی عہدیداروں سے بھی ملاقاتیں کریں گے ، ان ملاقاتوں میں پاکستان اوربرونائی کے درمیان بزنس اورتجارتی روابط کو فروغ دینے سے متعلق امور کا جائزہ لیا جائیگا۔وفد کے اراکین برونائی کی مارکیٹ میں پاکستانی پھلوں ،سبزیوں، مچھلی اورسی فوڈ، ٹیکسٹائل،ریڈی میڈ گارمنٹس، سرجیکل آلات،کٹلری، اورکھیلوں کے سامان کی کھپت اوربرونائی کو پاکستانی برآمدات میں اضافہ کے امکانات کا جائزہ لیںگے۔ذرائع کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی شعبوں میں رابطہ کاری بڑھانے سے دو طرفہ تعلقات میں بہتری آئے گی ۔ پاکستان اور برونائی دارالسلام کے مابین وفود کے تبادلوں سے نہ صرف دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ ملے گا بلکہ اقتصادی تعلقات کیلئے نئی راہیں بھی ہموار ہوں گی۔ #/s#

مزید :

کامرس -