حکومت غربت ختم کرنے کیلئے ٹھوس پروگرام بنا رہی ہے ‘ سید فخر امام
خانیوال (بیورونیوز )چیئرمین کشمیر کمیٹی اور سابق سپیکر قومی اسمبلی سید فخر امام نے کہا ہے کہ گراس روٹ لیول پر غربت کے خاتمے کیلئے حکومت ٹھوس پروگرام مرتب کررہی ہے اور اس (بقیہ نمبر50صفحہ12پر )
سلسلے میں غیر سرکاری تنظیم اخوت کا کردار مثالی ہے وہ مقامی میرج ہال میں اخوت کے زیراہتمام افطار ڈنر سے خطاب کررہے تھے اس موقع پر سابق صوبائی وزیر حاجی عرفان ڈاہا، ممبر قومی اسمبلی محمدخان ڈہا، ممبر صوبائی اسمبلی شاہد احمد ملکہ ،سابق ممبر صوبائی اسمبلی مہر عمران پرویز دھول، ملک البصار اعوان، حبیب اللہ نیازی، راﺅ سعادت علی خاں،ڈاکٹر شفیق الرحمن کمبوہ،ہمایوں خان، میاں عبدالحنان، میاں سیف اللہ کمبوہ، ملک وقار حسین، چوہدری محمدطاہر ، شیخ کامران، شیخ اخلاق، ڈاکٹر خالد رفیق، سید مصدق شاہ، راﺅ سلطان احمد ،پرنسپل رانا خلیل احمد، پروفیسر راﺅ رفعت ریاض، راشد بن امیر، ساجد پرویز، عبداللطیف انور، ندیم مغل، سمیت معززین کی بڑی تعداد نے شرکت کی چیئرمین کشمیر کمیٹی سید فخر امام نے مزیدکہاکہ آج پوری دنیا میں معیشت کی جنگ لڑی جارہی ہے لہذا ہمیں پاکستان کے تحفظ اور استحکام کیلئے منظم جدوجہد کرنا ہوگی حکومتی سطح پر ٹھوس اقدامات کے ساتھ ساتھ غیر حکومتی سطح پر جدوجہد کی ضرورت ہے انہوںنے ڈاکٹر امجد ثاقب کی غربت مٹاﺅ پروگرام کی تعریف کی اور توقع کا اظہار کیا کہ یہ پاکستان کے لئے خیر کاپروگرام ثابت ہوگا اخوت جنوبی پنجاب کے ہیڈ راﺅ سعادت علی خاں نے کہا کہ اخوت اس وقت87ارب روپے کے چھوٹے کاروبار کے لئے بلا سود قرضے دے چکی ہے لاکھوں خاندان اپنے حالات بہتر کررہے ہیں اور اب اخوت یونیورسٹی اور کالجز ذہین غریب بچوں کو بلا معاوضہ تعلیم دے کر ملک کی تقدیر بدلے گی ۔افطار ڈنر سے سابق صوبائی وزیر حاجی عرفان ڈاہا، ممبر قومی اسمبلی محمدخان ڈاہا، ممبر صوبائی اسمبلی شاہد ہ احمد ملکہ ،اخوت کے جنوبی پنجاب کے ہیڈ راﺅ سعادت علی خاں، ڈاکٹر شفیق الرحمن کمبوہ، امتیاز علی اسد، طاہر نسیم اور دیگر مقررین نے خطاب کیا ۔تصویرہمراہ ہے ۔
فخر امام