بجلی چوری ‘ قاسم نون پر مقدمہ ‘ ارکان اسمبلی ‘ سیاستدانوں میں کھلبلی

بجلی چوری ‘ قاسم نون پر مقدمہ ‘ ارکان اسمبلی ‘ سیاستدانوں میں کھلبلی

  

 ملتان (سٹاف رپورٹر) ا یم این اے رانا قاسم نون کے خلاف بجلی چوری کا مقدمہ درج ہونے پر دیگر ارکان اسمبلی سمیت سیاستدانوں میں کھلبلی مچ گئی ہے ۔میپکو بااثر اور حکمران جماعت سے تعلق رکھنے والے این اے 159 جلالپور پیروالہ سے رکن اسمبلی رانا محمد قاسم نون کے خلاف بجلی چوری کا (بقیہ نمبر52صفحہ12پر )

مقدمہ درج کروانے میں کامیاب ہوگئی۔ میپکو ملتان سرکل کے ایڈیشنل چیف انجینئر محمد عمر لودھی نے ماتحت افسروں کی ٹھوس شواہد اور ثبوت پر مبنی رپورٹ پر سٹینڈ لیا۔ قومی اسمبلی کی استحقاق کمیٹی کی جانب سے 7افسروں اور ملازمین کو معطل کرنے کی منظوری کے باوجود سٹینڈ کو برقرار رکھا‘ مقدمہ کی درخواست واپس لینے اور معافی مانگنے کی شرائط بھی مسترد کردیں اور تین ماہ بعد مقدمہ کے اندراج میں کامیابی حاصل کرلی۔ میپکو انتظامیہ اور آپریشنل افسروں کی اس کامیابی کو سول سوسائٹی‘ سماجی و عوامی حلقوں نے خراج تحسین پیش کیا ہے۔

قاسم نون مقدمہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -