بعض عناصرنے صحافت کا لبادہ اوڑھ کر مقدس پیشے کو بدنام کررکھا ہے‘ محمد جہانزیب خان کھچی
میلسی(سپیشل رپورٹر)صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب محمد جہانزیب خان کھچی نے کہا ہے کہ میڈیا مملکت کا چوتھا ستون اور صحافی معاشرے کی آنکھ ہے میڈیا کی جانب سے مسائل اجاگر کر کے(بقیہ نمبر47صفحہ12پر )
حکومت کی توجہ مبذول کرانا قومی خدمت ہے حکومت میڈیا کی جانب سے کی جانے والی نشاندہی کو اپنے لیئے مشعل راہ سمجھتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے میلسی پریس کلب عید گاہ روڈ ( رجسٹرڈ )میلسی کے صدر عزیز اللہ شاہ طاہر کی قیادت میں صحافیوں کے وفد سے ملاقات میں کیا انہوں نے کہا کہ بعض عناصر نے صحافت کا لبادہ اوڑھ کر اس مقدس پیشے کو بدنام کر رکھا ہے صحافی برادری ایسے عناصر کی حوصلہ شکنی کرتے ہوئے انہیں اپنی صفوں سے نکال باہر کریں تا کہ اس باوقار شعبے کا تقدس برقرار رہ سکے انہوں نے کہا کہ میلسی پریس کلب کو درکار تمام سہولیات کی فراہمی کو ممکن بنایا جائیگا او رحکومت کی جانب سے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائیگا تا کہ میلسی کے صحافیوں کو بہترین اور پر امن ماحول مل سکے اس موقع پر صدر پریس کلب عزیز اللہ شاہ طاہر نے انہیں میلسی پریس کلب کے مسائل سے آگاہ کیا اس موقع پر جنرل سیکرٹری سید نوید الحسن قطبی، محمد اسلم خان یوسفزئی ، عبد الصمد چوہدری، ابراراحمد انصاری، سید واجد شاہ، سہیل حسین نقوی اور دیگر موجود تھے ۔
جہانزیب خان