آڑھیتوں کا فراڈ ،کیمیکل لگا کر آم فروخت کرنیکا انکشاف،شہریوں پر بیماریوں کا حملہ

آڑھیتوں کا فراڈ ،کیمیکل لگا کر آم فروخت کرنیکا انکشاف،شہریوں پر بیماریوں کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(سٹاف رپورٹر) جنوبی پنجاب میں آم کے منافع خورآڑھتی اوربیخر رمضان المبارک میں زیادہ کمائی کرنے کی خاطر کچے آم کو پکنے سے قبل مصالے لگاکر رنگت تبدیل کرکے پونے دو سو روپے کلو فروخت کرنے لگے ہیں جس کا ذائقہ اور خوشبو تک نہیں ہے اس طرح بد ذائقہ آم 170سے (بقیہ نمبر53صفحہ12پر )


185روپے کلو تک فروخت کیا جارہا ہے سندھ کا آم بھی جون میںآتا ہے مگر وہاں کے آڑھتیوں نے بھی زیادہ منافع کمانے کے لالچ میں سندھی آم بھی مئی کے پہلے ہفتہ میں فروخت کرکے کروڑوں روپے ناجائز منافع کمالیا ہے۔ اب جنوبی پنجاب کے آڑھتیوں نے بھی وہی سلسلہ شروع کردیا ہے۔ جنوبی پنجاب میں جون کے وسط میں آم کی تمام اقسام پک کرتیار ہوتی ہیں۔ رواں سال مالدہ اور دوسہری کو مصالے لگاکر مصنوعی طریقوں سے اس کی رنگت تبدیل کرکے فروخت کیا جارہاہے جوکہ ذائقہ اور خوشبو تک نہیں ہے۔ اس طرح شہریوں کو بدذائقہ آم مہنگے داموں فروخت کر کے لوٹاجارہاہے۔ کھٹاآم روزہ دار افطار میں صرف فروٹ چاٹ میں استعمال کرنے لگے ہیں۔ مضر صحت مصالہ جات سے روزہ داروں کے گلے‘ معدے اور بیٹ کی بیماریوں میں اضافہ ہوگیاہے ۔