افغانستان ،سکیورٹی فورسز اور انتہا پسندوں میں جھڑپیں ،24افراد ہلاک ، 5زخمی

افغانستان ،سکیورٹی فورسز اور انتہا پسندوں میں جھڑپیں ،24افراد ہلاک ، 5زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کابل(آئی این پی) افغانستان کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز اور انتہاپسندوں کے درمیان جھڑپوں میں کم ازکم24افراد ہلاک اور5زخمی ہوگئے ہلاک ہونے والوں میںحقانی (بقیہ نمبر48صفحہ12پر )


گروپ کے 14انتہاپسند اور سیکیورٹی فورسز کے 10افراد شامل ہیں ۔تفصیلات کے مطابق افغانستان کے دو صوبوں غزنی اور پکتیا میں افغانستان کی سپیشل فورسز نے انتہاپسندوں کے خلاف کارروائی کی،جس کے نتیجے میں حقانی نیٹ ورک کے 14انتہاپسند ہلاک ہوگئے۔حقانی نیٹ ورک کو امریکہ2012میں دہشتگرد گروپ قرار دے چکا ہے،اس کارروائی کے دوران حقانی نیٹ ورک کا ڈویژنل کمانڈر گرفتار اوران کا اسلحے کا ذخیرہ بھی تباہ کردیا گیا۔دریں اثناءطالبان نے شمالی صوبے قندوز کے ضلع علی آباد میں ایک چیک پوسٹ پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں سمیت چار افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے۔صوبائی پولیس کے ترجمان انعام الدین رحمانی نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ طالبان حملہ کے جواب میں پولیس نے بھی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں تین حملہ آور موقع پر ہلاک اور دیگر فرار ہوگئے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس کارروائی میں ایک پولیس کانسٹیبل بھی ہلاک ہوا ہے جبکہ پانچ افراد زخمی ہوئے ہیں۔ادھرشمالی صوبے سمن گان میں طالبان نے چیک پوسٹ پر دھاوا بول دیا جس کے نتیجے میں چھ سیکیورٹی اہلکار موقع پر ہلاک ہوگئے ضلعی گورنر عبدالیقین نے کارروائی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ طالبان نے دارسوف ضلع میں پولیس چوکی پر اچانک حملہ کیاجس سے چھ سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے،تاہم حملہ آوروںکو بھی شدید نقصان پہنچا۔
24افراد ہلاک