سوئی گیس فراڈ کیس کی سماعت  3جون تک ملتوی کرنے کا حکم

  سوئی گیس فراڈ کیس کی سماعت  3جون تک ملتوی کرنے کا حکم

  

ملتان(خبرنگار خصوصی)سپیشل جج سنٹرل ملتان نے سابق جی ایم سوئی گیس کیخلاف کروڑوں روپے کا فراڈ کرکے رقم مختلف شہریوں کے اکاﺅنٹس میں منتقل کرنے کے مقدمہ میں ملزم کی (بقیہ نمبر49صفحہ12پر )

برعیت کی درخواست پر بحث کیلئے سماعت 3 جون تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔ فاضل عدالت میں تھانہ ایف آئی اے کے مطابق سابق جی ایم سوئی گیس ملتان میر بہادر خان بگٹی کیخلاف مقامی صنتعکار نے منظور شدہ گیس لوڈ سے زیادہ ہونے کا کہہ کر مختلف حیلوں بہانوں سے ساڑھے 5 کروڑ روپے بٹورنے کا مقدمہ درج کروایا تھا جس پر ملزم کو گرفتار کرکے جیل بھجوا دیا گیا تھا۔ گزشتہ روز ملزم کی جانب سے دائر کی گئی برعیت کی درخواست پر بحث ہوئی جبکہ مزید بحث کیلئے سماعت ملتوی کردی گئی۔

ملتوی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -