11 جون کو وزیر اعلیٰ سمیت دیگر انتخابی عذرداریوں کی سماعت

11 جون کو وزیر اعلیٰ سمیت دیگر انتخابی عذرداریوں کی سماعت

  

ملتان(خبرنگار خصوصی)ہائیکورٹ ملتان کے الیکشن ٹربیونل نے وزیراعلیٰ پنجاب سمیت دیگر کیخلاف انتخابی عذرداریوں کی سماعت کرتے ہوئے ا?ئندہ سماعت 11 جون کیلئے مقرر کرنے کا حکم دیا ہے۔ فاضل عدالت میں سابق رکن قومی اسمبلی جمشید خان دستی نے حلقہ 182 اور حلقہ 184 سے(بقیہ نمبر27صفحہ12پر )

 منتخب ہونے والے ایم این ایز کیخلاف انتخابی عذرداریاں دائر کی تھیں جس پر ایم این اے نوابزادہ افتخار احمد خان کے وکےل اظہر سلیم کملانہ نے عدالت کو بتاےا کہ وہ اب اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل بن گئے ہےں لہٰذا ان کے کیس کی پیروی نہ کر سکیں گے۔ اس موقع پر جمشید خان دستی کے وکےل باصر خان سکھانی نے کہا کہ انتخابی عذرداریوں کی سماعت پہلے ہی تاخیر کا شکار ہے۔ انہےں جلد از جلد نمٹانا لازمی ہے۔ علاوہ ازیں وزیراعلیٰ پنجاب سردارمحمد عثمان بزدار کیخلاف محمداکرم خان کی جانب سے، رکن صوبائی اسمبلی عبدالحق دستی کے خلاف محمداجمل خان چانڈےہ اور رکن صوبائی اسمبلی علمدار حسین قریشی کیخلاف اقبال خان پتافی کی انتخابی عذرداری کی سماعت بھی ملتوی کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

انتخابی عذر داریاں

مزید :

ملتان صفحہ آخر -