شدید گرمی ‘ آئندہ چند روز تک درجہ حرارت مزید بڑھنے کا امکان
ملتان ( سٹاف رپورٹر) گرمی انتہا کو پہنچ گئی ‘ لو چلنے لگی ‘ ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں درجہ حرارت 43ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر گیا(بقیہ نمبر29صفحہ12پر )
۔ تفصیل کے مطابق ماہ جون آنے میں 2روز باقی ہیں لیکن گرمی ابھی سے انتہا کو پہنچ گئی ہے۔ گزشتہ روز ملتان اور گردونواح میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 43.05ڈگری سینٹی گریڈ اور کم سے کم درجہ حرارت 29.09ڈگری سینٹی گریڈ رہا ۔ ہوا میں نمی کا تناسب صبح 8بجے 43فیصد اور شام 5بجے 15فیصدرہا۔ آج سورج صبح05:12بجے طلوع اورشام 07:11بجے غروب ہوگا جبکہ موسم آج سخت گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
بہاولپور‘رحیم یارخان(بیورو رپورٹ)شدید گرمی کے باعث25سالہ نوجوان بے ہوش، ہسپتال منتقل، حالت تشویشناک، تفصیل کے(بقیہ نمبر28صفحہ12پر )
مطابق میر پور ماتھیلو کارہائشی 25سالہ نوجوان ارشاد شفیع کو شدید گرمی کے باعث بے ہوش ہونے پر ورثاءنے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال رحیم یارخان منتقل کردیا جہاں طبی امداد کے باوجود ارشاد شفیع کی حالت تشویشناک بیان کی جارہی ہے۔جبکہ گذشتہ روز بہاول پورمیں سورج قہر ڈھانے لگا درجہ حرارت 44 سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا جبکہ ہوامیں نمی کاتناسب 13فیصد رہ گیا زرائع کے مطابق اگلے چند روز تک درجہ حرارت میں مزیداضافہ متوقع ہے اور درجہ حرارت 48 سینٹی گریڈ تک پہنچنے کاامکان ہے ۔