شدید گرمی ڈالر کی اڑان ‘ حکومت کیخلاف شرپسند عناصر کی منظم سازش ‘ زوار وڑائچ

شدید گرمی ڈالر کی اڑان ‘ حکومت کیخلاف شرپسند عناصر کی منظم سازش ‘ زوار وڑائچ

  

قطب پور (نامہ نگار)ڈالر کی قیمت میں بتدریج اضافہ بعض شر پسند حکومت خلاف عناصر کی منظم سازش ہے ۔کرپٹ لوگ نہیں چاہتے کہ ملک میں دیانتداری پر نظام چلایا جائے ۔لاکھوں کروڑوں کمانے والوں کی نیندیں اُڑ گئی ہیں ۔سرکاری و غیر سرکاری سطح پر رشوت لینے والے بے چین نظر (بقیہ نمبر30صفحہ12پر )

آتے ہیں ۔پی ٹی ایم چیک پوسٹ پر حملے کی کڑی بھی اسی سازش کا حصہ ہے ۔پاکستان ویڈیو لنک کے ذریعے عدالتی کاروائی کرنیوالا ملک بن گیا جو انصاف کے تقاضے پورے کرنے میں معاون ممد ثابت ہو گا ۔این آر او لینے کا خواب دیکھنے والوں کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر جیل خانہ جات چوہدری زوار وڑائچ نے پی ٹی آئی رہنما چوہدری شفیق احسن ،چوہدری عتیق جٹ کی جانب سے دیئے گئے افطار ڈنر میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر انہوں نے سیاسی حریفوں کی من گھرت پروپگندوں اور ماضی میں اُٹھائے جانے والے اقدامات اور غلط پالیسیوں پر تنقید کی ۔تقریب میں میاں اکبر اسسٹنٹ جنرل ایڈوکیٹ ،راﺅ عمر جاوید ،چوہدری غضنفر وڑائچ، چوہدری خالد محمود ،میاںاجمل و دیگر نے شرکت کی ۔

زوار وڑائچ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -