پاکستان کو نیو کلیئر پاور بنانے میں ذوالفقار علی بھٹو کا اہم رول ‘ فیصل کریم کنڈی

پاکستان کو نیو کلیئر پاور بنانے میں ذوالفقار علی بھٹو کا اہم رول ‘ فیصل کریم ...

  

ڈیرہ غازےخان(سٹی رپورٹر)ذوالفقار علی بھٹو شہید کا پاکستان کو نیو کلیئر پاور بنانے میں اہم رول تھا ۔ہمیں ملک کی ایٹمی ٹیکنالوجی پر کسی قسم کی مفاہمت نہ کرنے کا عہد کرنا ہوگا۔ایٹمی قوت پاکستان کا کٹھ پتلی وزیراعظم بھار ت کے آگے لیٹ رہاہے۔مودی کی منت سماجت کررہاہے ایٹمی(بقیہ نمبر31صفحہ12پر )

 پروگرام کی تکمیل تک پاک فوج اس نگران اور پاسبان رہی ۔خان کی حکومت کے خلاف تحریک چلانے کا لائحہ عمل عید کے بعد آل پارٹیزکانفرنس میں بنے گا۔ان خےالات کا اظہارسجادہ نشین دربار سلیمانیہ پیر پٹھان خواجہ عطا اللہ کے ہمراہ سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی فیصل کریم کنڈی نے تونسہ شریف میں خواجہ عطاءاللہ کی طرف سے دی گئی افطارپارٹی میں شرکت کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔سجادہ نشین خواجہ عطاءاللہ کی طرف سے دی گئی افطار پارٹی میں علاقہ معززین اور ہر مکتبہ فکر کے لوگوں کی بڑی تعداد شریک تھی ۔جبکہ پیپلزپارٹی کے سٹی صدر باباطاہر شاہ ،صفدر شاہ ،محمود اختر،خواجہ علی عباس،امیر خان بابرشریک تھے ۔فیصل کریم کنڈی اور خواجہ عطاءاللہ نے افطاری کے بعد ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خےالات کیا۔جبکہ سجادہ نشین خواجہ عطاءاللہ آج ڈیرہ غازےخان میں پارٹی کے ضلعی آفس میں علی مراد خان کھتران اور باباطاہرشاہ کی دی گئی افطار پارٹی میں شرکت کرینگے۔

فیصل کریم

مزید :

ملتان صفحہ آخر -