تقویٰ انسان کو دنیا و آخرت میں کامیابی کا حقدار بناتا ہے‘ لیاقت بلوچ

تقویٰ انسان کو دنیا و آخرت میں کامیابی کا حقدار بناتا ہے‘ لیاقت بلوچ

  

رحیم یارخان(بیورو رپورٹ)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے خواجہ فرید ہال میں رمضان المبارک میں حصول تقوی کے حوالے سے تقریب کاانعقادہوا‘ تقریب کے مہمان خصوصی قائم مقام امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ تھے‘ تقرےب مےں صدربارحسان مصطفے ‘ جنرل سےکرٹری عمران اشرف‘ مبشرنذےرلاڑسمےت وکلاءکی کثےرتعدادموجودتھی‘ تقرےب سے خطاب کرتے ہوئے لےاقت بلوچ نے کہاکہ(بقیہ نمبر32صفحہ12پر )

 وکلاءہمارے معاشرے کااہم اورفعال حصہ ہیں‘قانون کے مطابق عوام کوانصاف دلانے میں وکلاءکااہم کردارہے ‘رمضان المباک تقوی کی صفت پیداکرتاہے‘ تقوی ہرنیکی کی جڑہے‘ تقوی ہی انسان کو دنیاوآخرت میں کامیابی کاحقداربناتاہے‘آخری عشرہ کی طاق رات میں سے کوئی ایک شب قدرہے‘ انہوں نے کہاکہ قرآن دین فطرت کی تکمیل ہے‘دین کی دعوت دین کے دوران آپ پرکفارنے ظلم کی انتہاکردی تھی‘ ہمیں چاہیے مل جل کر دکھی انسانیت کی مدد کرے‘ لےاقت بلوچ نے کہاکہ ماہ رمضان اللہ پاک کی رحمت حاصل کرنے کامہینہ ہے‘ہمیں اپنے اندرکی اصلاح کرناچاہیے‘روزے دارجب جھوٹ بولتے ہیں تبھی روزہ مکروہ ہوتاہے ہمیں اپنے اندرایک دوسرے کومعاف کرنے کی صفت پیداکرناچاہیے ‘ہمیں اپنے آپ کوبدی سے دوررکھناچاہیے‘بہت ہی کم لوگ ہوتے ہیں جوقرآن پاک کوسمجھ کرپڑھتے اورپھرعمل بھی کرتے ہیںہمےں برائیوںکوترک اورنیکیوں کی طرف راغب ہونےوالے بن جائیں‘ قبل ازےں صدربارحسان مصطفے اورجنرل سےکرٹری عمران اشرف نے لےاقت بلوچ کوڈسٹرکٹ بارآمدپرشکرےہ اداکےااس موقع پرجماعت اسلامی جنوبی پنجاب کے امےرراﺅظفراقبال‘ ضلعی امےرڈاکٹرانوارالحق ودےگربھی موجودتھے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -