گھریلوں پریشانی ،سیاسی شخصیت مصعب حیدر شاہ کی خودکشی

گھریلوں پریشانی ،سیاسی شخصیت مصعب حیدر شاہ کی خودکشی

  

خانیوال‘اڈا پل 14(بیورونیوز ‘نامہ نگار) معروف سیاسی شخصیت میاں مصعب حیدر شاہ کھگہ نے گھریلو حالات سے تنگ آکر مبینہ طورپر خود کو اپنے گھر واقع وہنی والا 55/10Rمیں گولی مار کر خود کشی کرلی مصعب حیدر شاہ کھگہ سابق وفاقی(بقیہ نمبر35صفحہ12پر )

 وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کے بہنوئی ،غلام ربانی کھر کے داماد، سابق ایم پی اے ملک ارشد میتلا کے برادر نسبتی ،سابق صوبائی وزیر قمر الزمان شاہ کھگہ کے بھتیجے ،مرکزی چیئرمین محبان وطن پیر حیات شاہ کھگہ، جہانیاں سے امیدوا ر قومی اسمبلی پیر سہیل زمان شاہ کھگہ کے کزن اور ملک ابراہیم ارشد میتلا کے مامو تھے میاں مصعب حیدر شاہ کھگہ نے اپنی پہلی بیوی کو طلاق دے دی تھی اور ان دونوں ایک فیشن ڈائزائنر سے شادی کی ہوئی تھی انہوںنے ایک بار خانیوال سے آزاد حیثیت میں قومی اسمبلی اور ایک بار پیپلز پارٹی کی طرف سے ممبر صوبائی اسمبلی کا الیکشن لڑا تھا گھریلو ذرائع کے مطابق گزشتہ کچھ عرصہ سے وہ گھریلو طور پر پریشان تھے مرحوم کا جنازہ ان کے آبائی گاﺅں وہنی والا55/10Rمیں ادا کردیا گیا جہاں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔

خودکشی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -