غفلت ‘ غیر ذمہ داری ‘ کمشنر ملتان ایم او فنانس کارپوریشن چوہدری سلیم سے ناراض

  غفلت ‘ غیر ذمہ داری ‘ کمشنر ملتان ایم او فنانس کارپوریشن چوہدری سلیم سے ...

  

ملتان (سٹاف رپورٹر) کمشنر ملتان و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن ملتان عمران سکندر بلوچ نے ایم او فنانس میونسپل کارپوریشن چوہدری سلیم کی جانب سے پیراوائز جواب نہ دینے، (بقیہ نمبر36صفحہ12پر )

غفلت اور غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے اور چار روز کے اندر سفارشات طلب کر لیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ سابق میئر ملتان نویدالحق ارائیں کی جانب سے ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کے ذریعے ملازمین کو ترقیاں دی گئی ہیں ، پروموشن سے محروم رہنے والے ملازمین نے کمشنر ملتا ن ڈویژن کو درخواست گزاری ہے کہ جونیئر ملازمین کو ترقی دیکر سینئر ملازمین کو ترقی سے محروم کردیا گیا ہے جس پر کمشنر ملتان ڈویژن عمران سکندر بلوچ نے ایم او فنانس اور لیگل ایڈوائزر سے پیروائز جواب مانگے گئے تھے ، ایم او فنانس کی غفلت کے باعث درخواست دینے والے ملازمین کی درخواست پر پیش رفت نہ ہوسکی، کمشنر ملتان ڈویژن نے ایم او فنانس کی غیر ذمہ داری اور غفلت پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے ، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن اقبال فرید نے کمیٹی تشکیل دے دی ہے ، میونسپل آفیسر سروسز، میونسپل آفیسر پلاننگ، اکاﺅنٹنٹ اور سپرنٹنڈنٹ جنرل بھی ممبران ہوں گے پانچ رکنی کمیٹی 4روز کے اندر تمام ریکارڈ کا جائزہ لے گی اور سفارشات مرتب کرکے کمشنر ملتان کو پیش کرے گی۔ 

کمشنر ناراض

مزید :

ملتان صفحہ آخر -