تحریک انصاف کی حکومت میں قبائلیوں کا مستقبل بہت روشن،زرتاج گل

تحریک انصاف کی حکومت میں قبائلیوں کا مستقبل بہت روشن،زرتاج گل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی ا ین پی ) وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے کہا ہے کہ میرے نام سے فیس بک اور ٹویٹر پر بے شمار جعلی اکاﺅنٹ بنے ہیں، جن سے شر انگیز مواد شائع کیا جا رہا ہے۔ وزیرستان کے معاملے بارے میں منگل کو ٹویٹر پر جاری بیان میں زرتاج گل نے کہا کہ میرے نام (بقیہ نمبر37صفحہ12پر )


سے فیس بک اور ٹویٹر پر بے شمار جعلی اکاﺅنٹ بنے ہوئے ہیں جن پر شر انگیز مواد شائع کیا جا رہا ہے وزیرستان کے معاملے کے بارے میںمیرا ان اکاﺅنٹس سے کوئی تعلق نہیں۔حقیقت یہ ہے کہ میں پاک فوج اور اپنی پشتون قوم کے لئے ہتک آمیز رویہ یا خیالات کبھی نہیں رکھ سکتی۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت میں قبائلیوں کا مستقبل بہت روشن ہے۔
زرتاج گل