اراکین اسمبلی ‘ وزراءکی احمد علی دریشک سے ملاقات ‘ دفتر کاتفصیلی دورہ

      اراکین اسمبلی ‘ وزراءکی احمد علی دریشک سے ملاقات ‘ دفتر کاتفصیلی دورہ

  

سخی سرور (نامہ نگار) مشیر صحت پنجاب حنیف پتافی معاون خصوصی برائے مذہبی امور سید رفاقت علی گیلانی اور دیگر اعلی حکام نے چئیرمین پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی چیف در ایم پی اے سردار(بقیہ نمبر38صفحہ12پر )

 احمد علی دریشک سے پی ایل آر اے آفس میں ملاقات کرتے ہوئے سردار احمد علی دریشک کو چئیرمین پی ایل آر اے کا چارج سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کا انتخاب مثالی ہے. احمد علی دریشک نے چارج سنبھالنے کے بعد پی ایل آر اے کی بہتری کیلئے جو انتظامات کرنے شروع کر دئیے ہیں. وہ قابل تحسین اور مثالی ہیں. حنیف پتافی رفاقت علی گیلانی نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپنی توجہ جنوبی پنجاب پر خصوصی دے رکھی ہے. احمد علی دریشک کا انتخاب بھی جنوبی پنجاب کے لیے اعزاز ہے. چئیرمین پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی سردار احمد علی دریشک نے مشیر صحت پنجاب حنیف پتافی معاون خصوصی برائے مذہبی امور پنجاب سید رفاقت علی گیلانی اور دیگر کو مکمل تفصیلی دفتر کا معائنہ کرایا. جبکہ چئیرمین پی ایل آر اے احمد علی دریشک نے کہا کہ پی ایل آر اے میں مثالی اقدامات کیے جا رہے ہیں.وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت میں پنجاب کو مثالی صوبہ بنائیں گے وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر اراضی ریکارڈ سنٹر میں شہریوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جارہی ہیں صوبہ بھر میں نئے اراضی ریکارڈ سنٹرز کا جلد قیام عمل میں لایا جا رہا ہے اس موقع پر پی ایل آر اے کے ڈائریکٹرز ڈپٹی ڈائریکٹرز اسسٹنٹ ڈائریکٹرز اور دیگر افسران موجود تھے.

احمد علی دریشک

مزید :

ملتان صفحہ آخر -