روجھان ‘ گاڑی چور گروہ گرفتار ‘ تحقیقات کا دائرہ وسیع ‘ جلد اہم انکشافات
روجھان (نمائندہ پاکستان ) بین الصوبائی گاڑیاں چوری کرنیوالا گروہ گاڑیاں بلوچستان لے جاتے ہوئے سرحدی پٹی بھنڈو والی سے گرفتار گرکر لیا گیا ‘ تفصیل کے مطابق روجھان کے ٹرائبل ایریا سے باڈر ملٹری پولیس کے ناکہ بھنڈو والی سے پانچ رکنی گاڑیاں چوری کرنیوالا گروہ گرفتار (بقیہ نمبر40صفحہ12پر )
گروہ سے چوری کی دوقیمتی گاڑیاں برآمد کرلی جبکہ حاجی ولات خان ،محمد جمیل ،سعید عالم ،فرمان اللہ ،عبدالمالک گرفتار کرلیے گئے گاڑیاں چوری کرنیوالا سندھ ،پنجاب اور بلوچستان سے گاڑیاں چوری کرکے بلوچستان لے جاتے تھے اور فروخت کرتے تھے باڈر ملٹری پولیس کی کاروائی میں جمعدار مہردین خان مزاری ،انچارج جمعدار محمد اسماعیل مزاری ،دفعدار کاشف حسین مزاری ،غلام عباس نظر خان اور خدا بخش سمیت دیگر باڈر ملٹری پولیس کے اہلکاروں نے حصہ لیا ۔
گاڑی چور