پاکستان ناقابل تسخیر ،ایٹم بم بنانے والے کو پھانسی ،دھماکے کرنے پر نواز شریف کو جیلوں میں گھمایا جارہا ہے ،جاوید ہاشمی

پاکستان ناقابل تسخیر ،ایٹم بم بنانے والے کو پھانسی ،دھماکے کرنے پر نواز ...

  

ملتان (نیوز رپورٹر)مسلم لیگ ن کے سینئررہنما مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہےکہ یوم تکبیرپاکستان کی تاریخ کا سنہری ترین دن ہے ، تمام تر لالچ،رکاوٹوں اوردباو کے باوجود نوازشریف نے ایٹمی دھماکے کرکے پاکستان کوناقابل تسخیربنادیا ہے ، اپوزیشن کوچاہئے کہ نہ وہ حکومت کوگرنے دیں اورنہ عمران کوہٹائیں ، ورنہ کوئی اورآجائے گا ،ملتان میں اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مخدوم جاوید ہاشمی نے مزید کہا کہ میزائل پروگرام میں ھم (بقیہ نمبر7صفحہ12پر )

انڈیا سے آگے ھیں، انڈین دھماکوں کے بعد نواز شریف نے تمام لوگوں سے مسلسل مشاورت کی، میں جنیوا سے چار جہاز بدل کر ھنگامی طور پر پاکستان پہنچا‘ جب میں نے دھماکوں کے حق میں تقریر کی تو نواز شریف نے تحریر لکھ کر مجھے شاباش دی۔ نوازشریف دھماکوں کا فیصلہ کر چکے تھے لیکن انہیں کابینہ،پارلیمینٹ ودیگر شعبوں سے حمایت درکار تھی،انہوں نے کہا کہ اگر آج دھماکہ کرنا ھوتا تو عمران خان کیسے جرات کرتے، آج دیکھ لیں کہ کسی بھی ملک کو عالمی قوتیں ایٹمی دھماکہ نہیں کرنے دیں گی۔ اس وقت بھی چوہدری نثار ، سرتاج عزیز اورمشاہد حسین سمیت بہت سے لوگوں نے دھماکوں کی بھرپور مخالفت کی وہ سمجھتے تھے کہ دھماکوں کے بعد ھمیں شدید ترین معاشی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑےگا ھماری حکومت بھی گرادی جاے گی لیکن نوازشریف پرعزم تھے کہ انڈین دھماکوں کے مقابلے میں ایٹمی دھماکے ھر صورت کرنے ھیں اور پھر پوری دنیا نے دیکھا کہ عالمی دباو ¿ کے باوجود نوازشریف نے چھ دھماکے کرد?۔ان دھماکوں نے پاکستان کو ناقابل تسخیر بنا دیالیکن نوازشریف کو دھماکوں کا خمیازہ آج تک بھگتنا پڑ رھا ھے، ایٹم بم بنانے والے کو پھانسی اور چلانے والے جیلوں میں گھمایا جا رھا ھے، دھماکوں کا کریڈٹ صرف اور صرف نواز شریف کو جاتا ھے، ڈاکٹر قدیر خان بھی قوم کے محسن ھیں وہ دوسرے شخص ھیں جو دھماکوں کے لئے ایسے بےتاب تھے جیسے ایک ماں اپنے نوزائیدہ بچے کے لئے بےتاب ھوتی ھے انہیں صدر پاکستان ھونا چاھ? تھا لیکن آج بھی وہ پابندیوں میں ھیں، انہوں نے کہا کہ جتنے فیصلے پارلیمنٹ نے کی? وہ قا ئم رھتے ھیں۔باقی فیصلے مٹ جاتے ھیں ، فاٹا کے ایشو پر فوجی حل گلے پڑ جاے گا۔پارلیمینٹ اور باالخصوص حکومت اپنا کردار ادا کرے، بدترین معاشی بحران میں عوام کا حشر نشر ھو گیا ھے، حکومت بجٹ پاس نہیں کراسکے گی اور عمران خان کو جانا پڑے گا، عمران خان نے پارلیمنٹ کو بے توقیر کر کے رکھ دیا ھے، اپوزیشن کوشش کرے کہ عمران خان ھی وزیراعظم رھے،ورنہ قومی حکومت کی شکل میں ٹیکنوکریٹ یا کوئی اور آجاے گا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری ایک ایسی چیز جو ھر روز نواں چن چڑھا سکتے ھیں،ھمارا سیاسی نظام بہت کمزور ھے، آج کی اپوزیشن بہت مضبوط ھے جب چاہیں یہ حکومت گرا سکتے ھیں لیکن انہیں ایسا نہیں کرنا چاہیے۔آج کی اپوزیشن کل کی حکومت ھے انہیں پارلیمنٹ اور جمہوریت کو مظبوط کرنا چاہیے، چوہدری نثار کے حلقوں میں اربوں روپے کے فنڈز قربان کئے گئے ۔انہیں پارٹی کا سا تھ دینا چاہیے، جاوید ہاشمی نے کہا کہ میں پارلیمانی سیاست سے ریٹائرمنٹ لیکر صرف تحریری سیاست کرنا چاھتا تھا لیکن نواز شریف نے مجھے ریٹائرمنٹ سے روک دیا ھے، مجھے تنظیم نو میں عہدے کی پیشکش کی گئی لیکن میں نے عہدہ لینے سے خود انکار کردیا تھا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -