فری اینڈ کمپلسری ایجوکیشن ایکٹ 5 سال بعد بھی  نامکمل ‘ چیف سیکرٹری اور دیگر حکام سے جواب طلب

فری اینڈ کمپلسری ایجوکیشن ایکٹ 5 سال بعد بھی  نامکمل ‘ چیف سیکرٹری اور دیگر ...

  

ملتان(خبرنگار خصوصی)ہائیکورٹ ملتان بنچ نے فری اینڈ کمپنسلری ایجوکیشن ایکٹ نافذ کرنے کے بعد پانچ سال گزرنے کے باوجود رولز اینڈ ریگولیشنز فریم نہ کرنے کیخلاف درخواست (بقیہ نمبر20صفحہ12پر )

پر چیف سیکرٹری پنجاب، صوبائی سیکرٹری تعلیم اور سیکرٹری سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن سے 20جون کو جواب طلب کر لےا ہے۔ فاضل عدالت میں مراد علی نے کونسل محمد عامر خان بھٹہ کے ذریعے مو?قف اختیار کیا تھا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے 2014ءمیں صوبہ بھر کے بچوں کو تعلیم یافتہ بنانے کیلئے فری اینڈ کمپنسلری ایجوکیشن ایکٹ نافذ کیا گیا تاہم 5 سال کا طویل عرصہ گزرنے کے باوجود ابھی تک لازمی تعلیم کے ایکٹ پر عملدرآمد نہ ہوا ہے اور حکومت پنجاب پرائمری سے میٹرک تک مفت تعلیم فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے جس کی وجہ سے آج بھی لاکھوں بچے تعلیم سے محروم ہےں۔

جواب طلب

مزید :

ملتان صفحہ آخر -