عید خریداری ‘ چوڑی بازاروں میں رش ‘ بیوٹی پارلرز کی بکنگ شروع ‘ ریٹ ہائی

عید خریداری ‘ چوڑی بازاروں میں رش ‘ بیوٹی پارلرز کی بکنگ شروع ‘ ریٹ ہائی

  

ملتان ‘ رحیمیارخان ( نیوز رپورٹر ‘ بیورو رپورٹ ) عید الفطر کی مناسبت سے چوڑیوں کی خریداری کا سلسلہ اپنے عروج پر پہنچ گیا ہے خواتین اور بچیوں کا چوڑیوں کی خریداری میں جوش و خروش مثالی ہے حسین آگاہی اور کینٹ کے چوڑی بازار میں خواتین کا اڑدھام دیکھا جارہا ہے خواتین کی دلچسپی کو (بقیہ نمبر8صفحہ12پر )

دیکھتے ہوئے دکانداروں نے حیدرآباد سمیت دیگر شہروں سے ہمہ رنگ دیدہ زیب نئے نئے ڈیزائنوں کی چوڑیوں سے دکانیں سجا رکھی ہیں اور گرانفروشی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ بغیر سلے کپڑوں کی دکانوں پر رش دیکھا جارہا تھا‘ اس کے علاوہ ریڈی میڈ گارمنٹس کی دکانوں کی جانب پلٹ گیا ہے جس میں نوجوانوں کی بڑی تعداد عید الفطر کے حوالے سے خریداری میں مصروف ہے ان کے ساتھ بچوں اور بچیوں کی بھی خاصی تعداد ریڈی میڈ گارمنٹس میں دلچسپی لیتی نظر آرہی ہے اسی طرح آرٹیفیشل جیولری، مہندی اور دیدہ زیب رنگوں سے مزین چوڑیوں کی خریداری کے لئے مخصوص مارکیٹ میں اس حد تک رش بڑھ چکا ہے۔رحیمیار خان میں عید کے قریب آتے ہی بازاروں میں میک اپ اور کاسمیٹکس کی دکانوں پر خواتین کا رش بڑھ گیا۔ خواتین کاسمیٹکس کی دکانوں میں لپ اسٹک، نیل پالش، پرفیومز، فاﺅندیشن، کریمیں، لوشن، ہیئر کلر،آئی لائنر، مسکارا خریدتی نظر آرہی ہیں جبکہ بازاروں اور شاپنگ سنٹرز میں گھریلو خواتین کے علاوہ بیوٹی پارلرز مالکان بھی میک اپ کا سامان خریدرہی ہیں۔ بیوٹی پارلر مالکان کا سمیٹکس کی دکان سے مختلف اقسام کے فیشلز،پیڈی کیور، منی کیور، ہیئر کلرز،میک اپ اور بالوں کو سنوارنے اور رنگنے کیلئے مختلف کیمیکل خریدتے نظر آتی ہیں۔مضافاتی علاقوں میں پارلز مالکان درمیانے درجے کے کاسمیٹکس برانڈ خریدتی ہیں جبکہ پوش علاقوں میں قائم پارلرز میں خواتین کو حسین و جمیل بنانے کے لئے مہنگااور اعلیٰ معیار کی کاسمیٹکس خریدا جارہا ہے۔بازاروں میں لگائے گئے سٹالز پر غیر معیاری اور ناقص کاسمیٹکس کی بھرمار ہے۔ صادق بازار‘ شاہی روڈ و دیگر بازاروں میں عارضی سٹالز لگا ئے گئے ہیں جہاں متوسط یا غریب طبقے کی خواتین میک اپ کا سامان خریدتی نظرآتی ہیں۔اس حوالے سے خواتین کا کہنا ہے کہ عید کے دن خواتین لباس، سینڈلز، جیولری، چوڑیاں اور مہندی کی خریداری شخصیت کو پرکشش بنانے کے لئے کرتی ہیں‘ مہنگی کاسمیٹکس دستیاب ہونے کے باعث بیوٹی پارلروں میں میک اپ کرانے کے چارجز بھی بڑھ گئے ہیں ۔اس کے علاوہ عید الفطر قریب آتے ہی خریداری میں اضافہ ہوا ہے اور عید کے حوالے سے قائم کئے گئے عارضی سٹالز پر خریداروں کا رش بڑھ رہا ہے۔ماہ صیام کا آخری عشرہ جاری ہے ہر گزرتے دن کے ساتھ رش میں اضافہ ہو رہا ہے۔مارکیٹوں،بازاروں میں عید سیزن کمانے کے لئے دکانداروں نے اشیاءکے نرخوں میں خود ساختہ اضافہ کر دیا ہے جس کی وجہ سے کم آمدنی والے طبقے کوعید خریداری میں مشکلات کا سامنا ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -