ڈاکوﺅں کا درزی کی دکان پر دھاوا ‘ 25 سوٹ ‘ نقدی چھین کر فرار

ڈاکوﺅں کا درزی کی دکان پر دھاوا ‘ 25 سوٹ ‘ نقدی چھین کر فرار

  

ملتان(وقائع نگار ) عید قریب آنے پر وارداتیںوارداتیں تیز ہو گئیں ‘ ڈاکودرزی کی دکان سے اپنے لئے اور اپنے اہل خانہ کے لئے بھی سلے سلائے اور ان سلے کپڑے لوٹنے لگے،،، (بقیہ نمبر10صفحہ12پر )

مظفر آباد کے علاقے موضع فیروز پور میں 4 ڈاکووں نے محمد رمضان درزی کی دوکان سے گن پوائینٹ پر 25 سوٹ ، ہزاروں روپے اور سلائی مشین بھی لے گئے۔دن دہاڑے تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے کھیڑا چوک کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے صرافہ بازار کے تاجر کاشف سے اسلحہ کے زور پر 44 کلو چاندی،58 ہزار نقدی اور موٹرسائیکل لوٹ لی۔نیو ملتان کے علاقے گلشن مارکیٹ کے قریب نعیم احمد کی کرولا کار مالیتی 10 لاکھ روپے سحری کے وقت گھر کے باہر سے چرا لی گئی، سیوڑہ چوک گلگشت میں فیاض احمد سے 3 ڈاکووں نے 55 ہزار روپے چھین لئیے۔صدر جلالپور کے علاقے میں عرفان سے 4 ڈاکووں نے ہزاروں روپے اور موبائل فون چھین لئیے۔الپہ کے علاقے نواب پور میں ایم قائم پیٹرول پمپ پر 5 ڈاکوو موٹر سائیکلوں پر آئے اور سیل مین اظہر سے 60 ہزار چھین لئے۔شاہ رکن عالم کے علاقے گلشن مارکیٹ سے دو ڈاکووں نے کریانہ سٹور پر موجود بلال سے ہزاروں روپے اور 2 موبائل فون چھین لئے، تھانہ مظفرآباد کے علاقے جلال آباد میں شفیق سے نامعلوم مسلح افراد نےنقدی موبائل فون اور موٹرسائیکل مالیتی 80 ہزار چھین لی۔تھانہ مظفرآباد کے علاقے سلطان پور ہمڑ میں الطاف احمد کی کھاد کی دکان میں 3 نامعلوم مسلح افراد داخل ہوئے اور 1 لاکھ نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے۔ تھانہ قطب پور کے علاقے موضع عالمگیر کے قریب محمد حماد اپنی بیوی کے ہمراہ موٹرسائیکل پر جارہا تھا جسے دو مسلح افراد نے روک کر اسلحہ کے زور پر دو تولہ طلائی زیورات مالیتی ایک لاکھ 44 ہزار لوٹ لیا۔تھانہ کینٹ کے علاقہ صدر بازار میں خریداری کے وقت رش کا فائدہ اٹھا کر نامعلوم جیب کترے نے فاروق الہی سمیت 19 افراد کے موبائل فون چوری کرلیے۔ تھانہ زکریا کے علاقے ملتان پبلک سکول روڈ پر سلمان سے مسلح ڈاکووں نے موٹرسائیکل  اور ہزاروں روپے نقدی چھین لی۔دریں اثنائ تھانہ قطب پور کے علاقے سے شہزاد اور احسن تھانہ شاہ سمس کے علاقوں سے طارق اور ندیم ممتاز آباد کے علاقے سے عبدالقیوم تھانہ گلگشت کے علاقے سے زاہد علی ،سہیل اور ربنواز جبکہ تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے سے محمد ریحان کی موٹرسائیکل نامعلوم چور لے اڑے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -