4حویلی کو گوردوارہ بنانے کی کوشش ‘ بھارتی نیوز  چینلز جھوٹ میں سب سے آگے ‘ مہندر پال سنگھ  کاجوابی وار‘ سوشل میڈیا پر ویڈیو پیغام وائرل

4حویلی کو گوردوارہ بنانے کی کوشش ‘ بھارتی نیوز  چینلز جھوٹ میں سب سے آگے ‘ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ( سٹی رپورٹر)ملتان سے تعلق رکھنے والے ایم پی اے و صوبائی پارلیمانی سیکرٹری وزارتِ انسانی حقوق و اقلیتی امور سردار مہندر (بقیہ نمبر22صفحہ12پر )


پال سنگھ نے بھارتی نیوز چینلز کی پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی چینلز جس دو کنال کی حویلی کو گوردوارہ بتارہے ہیں وہ گوردوارہ ہے ہی نہیں، اسکا نام نانک پیلس ہےجو کہ برصغیر کی تقسیم سے پہلے نانک سنگھ نامی شخص نے بنایا تھا، تقسیم کے وقت نانک سنگھ ہندوستان ہجرت کر گئے۔ انہوں نے کہا کہ یہ گوردوارہ نہیں بلکہ ایک حویلی ہے، اسے گوردوارہ بتا کر پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کیا گیا۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے وڈیو پیغام میں سردار مہندر پال سنگھ نے کہا ہے کہ قیام پاکستان کے بعد اس حویلی پر ایک گجر فیملی نے قبضہ کر لیا تھا تاہم اب اس نانک پیلس کو ڈی سی نارووال ڈاکٹر وحید نے واگزار کرا کر قبضے میں لے لیا ہے تاکہ اس کو سرکاری حیثیت دے کر تزئین و آرائش کی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی چینلز بے بنیاد خبریں پھیلانے سے پہلے اسکی تصدیق کریں تاکہ نفرتیں نہ پھیلیں اور 12 کروڑ سکھوں کو ٹھیس نہ پہنچے کیونکہ پاکستان اور ہندوستان کے تعلقات سے پورے خطے میں امن آ سکتا ہے۔