ہنڈی ‘ حوالہ بزنس ‘ گرفتار ملزم کا جوڈیشل  ریمانڈ منظور ‘ ایف آئی اے سے ریکارڈ طلب

ہنڈی ‘ حوالہ بزنس ‘ گرفتار ملزم کا جوڈیشل  ریمانڈ منظور ‘ ایف آئی اے سے ...

  

ملتان(خبرنگار خصوصی)عدالت نے ہنڈی احوالہ کا غیر قانونی کاروبار کرنے کے مقدمہ میں گرفتار ملزم کا جوڈیشل ریمانڈ منظور کرتے ہوئے اسے جیل بھجوانے اور اس کی درخواست (بقیہ نمبر25صفحہ12پر )

ضمانت پر ایف آئی اے ملتان سے کل ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔ فاضل عدالت میں ایف آئی اے ملتان کے مطابق ملزم رفیع اللّٰہ کو لاہور سے ڈیرہ غازیخان جاتے ہوئے گرفتار کر کے ایک کروڈ روپے برآمد کیے تھے۔ ملزم سے مزید تفتیش باقی نہ ہے لہذا جیل بھجوانے کا حکم دیا جائے۔ جس پر عدالت نے ایف آئی اے کی استدعا منظور کرتے ہوئے ملزم کو جیل بھجوانے کا حکم دیا ہے۔ بعد ازاں ملزم رفیع اللّٰہ نے ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں درخواست ضمانت دائر کرتے ہوئے مقدمہ کو بے بنیاد قرار دیا اور ضمانت پر رہا کرنے کی استدعا کی۔جس پر عدالت نے ایف آئی اے سے کل ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔

بزنس

مزید :

ملتان صفحہ آخر -