سکیورٹی فورسز پر حملہ کرنیوالے ملک دشمن ‘ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا ‘ خاور علی شاہ

سکیورٹی فورسز پر حملہ کرنیوالے ملک دشمن ‘ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا ‘ خاور ...

  

کبیروالا+بارہ میل (تحصیل رپورٹر+نمائندہ پاکستان)نریندر مودی کی کامیابی بھارتی عوام کی بجائے بلکہ کسی اور کا فیصلہ دکھائی دیتا ہے ،پاکستان نے خطے کے عوام کی خوشحالی اور پائیدار امن کےلئے ہمیشہ انڈیا کو دو قدم آگے بڑھ کر خیر سگالی کے پیغام دئیے ،ملکی سلامتی کے خلاف ہرزہ سرائی اور سیکورٹی(بقیہ نمبر14صفحہ12پر )

 فورسز پر حملہ کرنےوالوں کے ساتھ کوئی رعایت برتنے کی بجائے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے،ان خیالات کا اظہار قائد سید گروپ اور ممبر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر سید خاور علی شاہ نے قتال پور میں اپنی رہائشگاہ پر معززین علاقہ سے ملاقات اور حلقہ کے عوام سے مسائل سننے کے موقع پر میڈیا کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ جمہوری حقوق حاصل کرنے کے نام پر پاکستان کی سلامتی کو نقصان اور افواج پاکستان کی چیک پوسٹوں پر حملے کرنے والوںکے خلاف آئین اورقانون کے تحت کارروائی کی جائے ،بلاول بھٹوزرداری ”سیاسی پوائنٹ سکورننگ “کے لئے محسن دراوڑ اور علی وزیر کی حمایت میں بیانات دیکر ملک دشمن عناصر کے حوصلے بڑھانے سے اجتناب برتیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے غیور عوام ملکی سلامتی کے لئے اپنی حکومت اور مسلح افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑ ے ہیں ۔ اس موقع پر حفیظ سعیدی،حاجی منظر عباس سیول،راﺅ نوشاد احمد،محمد نعیم پراچہ اور دیگر بھی موجود تھے۔

خاور شاہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -