گیسٹرو کا بھرپور اٹیک ‘ 75 سالہ خاتون جاں بحق ‘ ہسپتالوں میں رش

گیسٹرو کا بھرپور اٹیک ‘ 75 سالہ خاتون جاں بحق ‘ ہسپتالوں میں رش

  

ملتان‘رحیمیار خان(وقائع نگار‘بیورو رپورٹ )ملتان میں گیسٹرو وباءکی شکل اختیار کر گیا۔گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 656 شہری گیسٹرو میں مبتلا ہو کر ہسپتالوں میں پہنچے۔نشتر ہسپتال میں 129 مریضوں کو لایا گیا۔ڈسٹرکٹ شہباز شریف ہسپتال میں 55 مریض لائے گئے۔چلڈرن ہسپتال (بقیہ نمبر15صفحہ12پر )

میں 225 بچے گیسٹرو.اور پیٹ کے امراض میں مبتلا ہو کر لائے گئے.سول ہسپتال میں 25 مریض لائے گئے۔ٹاﺅنز ہسپتالوں اور آر ایچ سی میں 79 مریضوں کو لایا گیا۔ گزشتہ روز باغ وبہار کی رہائشی75سالہ عمررسیدہ کنیز بی بی کو گیسٹرو مےں مبتلا ہونے پر ورثاءنے انتہائی تشویشناک حالت مےں طبی امداد کیلئے شےخ زید ہسپتال رحےم یارخان منتقل کردیا جہاں طبی امداد کے باوجودکنیز بی بی جانبرنہ ہوپائی اور دم توڑگئی جبکہ 8متاثرین جن مےں مﺅمبارک کارہائشی11ماہ کافخر حسین، جمالدین والی کی8سالہ ثناءبی بی، چک55پی کا30سالہ عاطف علی، عباسیہ ٹاﺅن کی60سالہ فضل بی بی، تاج گڑھ کا56سالہ مختار احمد، اڈا خانپورکا60سالہ عظیم بخش، ڈیرہ بگٹی کی60سالہ جمالو خاتون اور نوریوالی کارہائشی40شبیراحمد شامل ہےں ۔ ان افراد کو ہسپتال مےں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے ۔

گیسٹرو

مزید :

ملتان صفحہ آخر -