پیف سکول سسٹم‘ بچوں کو معذور ظاہر کر کے کویت سے امداد بٹورنے کا انکشاف

پیف سکول سسٹم‘ بچوں کو معذور ظاہر کر کے کویت سے امداد بٹورنے کا انکشاف

  

چوک مکول( نامہ نگار)پیف کے زیرانتظام چلنے والے نورالایمان سکول میں بچوں کومعذور ظاہرکرکے کویت سے سالانہ کروڑوں روپے امدادلینے کاانکشاف ہوا ہے ۔تفصیل کے مطابق چوک مکول کے نواحی علاقہ پل کھروڑہ پہ قائم پیف پارٹنرنورالایمان پبلک سکول کے پرنسپل شمس الدین نے گزشتہ کئی سالوں سے سکول کے بچوں کومعذورظاہرکرکے پیف کے ساتھ ساتھ کویتی فاﺅنڈیشن سے بھی ماہانہ لاکھوں(بقیہ نمبر16صفحہ12پر )

 روپے وصول کررہے ہیں اہل علاقہ کے مطابق سکول میں بچوں کو باقاعدہ طورپہ معذوری کی ٹریننگ دی جاتی ہے اور بچوں کے ہاتھ میں کویت کے جھنڈے دیکر باقاعدہ امداد مانگی جاتی ہے اس کے علاوہ بچوں کے فوٹو اور ویڈیو بناکر کویت بھجوائے جاتے ہیں جہاں کویتی چیلنز پہ پاکستانی بچوں کی ویڈیو چلاکر وہاں کی عوام اور دوسری این جی اوز سے بھاری رقم وصول کرکے پاکستان بھجوائی جاتی ہے سکول میں پڑھنے والے بچوں کے والدین ملک منیر،محمد اکبر،غلام رسول سیال،واحدبخش سیال،خادم شاہ،نذرعباس،اعظم،محمدوقاص ودیگرنے بتایاکہ ہم نے اپنے بچوں کوسکول سے نکال لیاہے کیونکہ سکول پرنسپل شمس الدین عالمی سطح پر پاکستان کی جگ ہنسائی کروارہاہے اور بہت سی دیگرمنفی سرگرمیوں ملوث ہے انہوں نے بتایاکہ سکول کے نام پہ اندرون خانہ کیاہوتاہے کسی کوپتہ نہیں والدین کے مطابق اگر سکول پرنسپل کی خفیہ طورپہ تحقیقات کی جائیں تو بہت سی اہم معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔جبکہ اس حوالے سے سکول پرنسپل نے بتایاکہ کویت حکومت جماعتی بنیاد پرانکی مالی مددکرتی ہے اب تک ہم نے پورے پنجاب میں سینکڑوں مدارس اور مساجد بنائی ہیں اس کے علاوہ معذور بچوں کی تصدیق کرنے کے بعد ہی پیسے بھجوائے جاتے ہیں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -