بورےوالا ‘ وائس پرنسپل پرائیویٹ سکول حافظ محمد طیب ٹریفک حادثے میں جاں بحق

بورےوالا ‘ وائس پرنسپل پرائیویٹ سکول حافظ محمد طیب ٹریفک حادثے میں جاں بحق

  

بورے والا ( تحصیل رپورٹر) الائیڈ سکول کینال کیمپس بورے والا کے وائس پرنسپل حافظ محمد طیب ٹریفک کے المناک حادثہ میں جاں بحق ہو گئے‘وہ اسلامک ایجوکیشن بورڈپاکستان مہتمم جامعہ حنفیہ مولانا قاری محمد طیب حنفی کے داماد تھے ، بتایا جاتا ہے کہ مرحوم آج دوپہر سکول سے فارغ ہو کر اپنے گھر چک261ای بی چلے گئے تھے اور وہاں سے بعد نماز ظہر واپس اکیڈمی میں پڑھانے کے لیے بورے والا (بقیہ نمبر17صفحہ12پر )

شہر کی جانب موٹر سائیکل پر آرہے تھے کہ پل نہر مجاہد کالونی کے قریب ایک تیز رفتار ڈالے نے انہیں ٹکر مار دی اور وہ شدید زخمی ہوکر گر پڑے جنہیں فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بورے والا میں طبی امداد کے بعد نشتر ہسپتال ملتان ریفر کر دیا گیا تاہم خون زیادہ بہنے کی وجہ سے وہ راستہ میں ہی گڑھا موڑ کے قریب خالق حقیقی سے جاملے مرحوم کی عمر 45برس کے قریب تھی وہ انتہائی ملنسار ، محنتی اور مشفق استاد کے طور پر اپنی پہچان رکھتے تھے ان کی نماز جنازہ آج رات 28مئی کو بعد نماز تراویح 11بجے چک نمبر 261ای بی والے قبرستان میں ادا کی گئی ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -