1قتل ،حادثات میں بچے ،میاں بیوی سمیت 10افراد جاں بحق ،نوجوان کی خودکشی

1قتل ،حادثات میں بچے ،میاں بیوی سمیت 10افراد جاں بحق ،نوجوان کی خودکشی

  

ملتان ‘ ڈیرہ ‘ وہاڑی ‘ محسن وال ‘ ہارون آباد ‘ خانیوال ‘ میلسی ‘ رحیمیارخان ( وقائع نگار ‘ نمائندگان پاکستان ) 1 قتل ‘ حادثات میں بچے ‘ میاں بیوی سمیت 10 افراد جاں بحق ‘ نوجوان کی خودکشی ۔ ملتان سے وقائع نگار کے مطابق خانیوال موٹر سائیکل نہ روکنے پر موٹروے پولیس نے دھکا دے دیا۔ دھکا لگنے سے موٹر سائیکل سوار اٹھارہ سالہ نوجوان نیچے زمین پر گر اور ٹرک اس پر چڑھ گیا۔جس(بقیہ نمبر18صفحہ12پر )

 کے نتیجے میں مذکورہ نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ معلوم ہوا ہےخانیوال موٹر وے پولیس نے موٹرسائیکل کو روکا۔مگر نوجوان نہ رکا۔اور سڑک کے نیچے گر گیا۔جس پر گرتے ہی پیچھے سے انے والے ٹرک نے اسکو کچل ڈالا۔اور وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا۔خانیوال 18سالہ نوجوان موقع پر جاںبحق۔ اہل علاقہ نے ملتان لاہور بلاک کر دیا۔ ٹریفک کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ موٹروے پولیس کے خلا ف کاروائی تک روڈ بلاک رہے گا۔ ٹرک کی ٹکر سے نوجوان جاں بحق‘ موٹرسائیکل درخت سے ٹکرانے پر دو بھائی شدید زخمی‘ کام کے دوران سیڑھی گرنے سے مزدور زخمی ہوگیا تھانہ مخدوم رشید کے علاقہ 19کسی کے قریب مقامی بسکٹ فیکٹری کے مزدا ٹرک نمبرMNS 2362نے 18سالہ راہگیر نوجوان کو کچل ڈالاجو موقع پر ہی دم توڑگیا ‘ڈرائیور ٹرک چھوڑ کر فرار ہوگیا پولیس نے لاش نشتر سردخانہ منتقل کردی تھانہ مظفر آباد کے علاقہ چاہ رتے والا انڈسٹریل سٹیٹ کا رہائشی شعبان ایک گھر میں مزدوری کررہا تھا کہ کام کے دوران توازن قائم نہ رکھنے کے باعث سیڑھی سے نیچے آگرا جس سے اس کے سر اور کمر پر شدید چوٹیں آئیں‘ ریسکیو ٹیم نے زخمی مزدور کو نشتر ہسپتال منتقل کردیا مظفرگڑھ کے علاقہ خان پور بگا شیر چوک پر دو بھائی سمیع اللہ اور عرفان موٹرسائیکل پر جارہے تھے کہ تیز رفتاری کے باعث موٹرسائیکل درخت سے ٹکراگئی جس سے دونوں نوجوان شدید زخمی ہوگئے سمیع اللہ کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ریسکیو ٹیم نے دونوں بھائیوں کو نشتر ہسپتال ملتان منتقل کردیا ہے۔ ڈیرہ غازیخان سے نمائندہ خصوصی کے مطابق وڈور کی بستی چوکھے والا میں زمین کے تنازعے پر فائرنگ،فائرنگ سے ایک شخص جانبحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچکر لاش اور زخمی کو ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا جہاں جانبحق شخص کی شناخت طالب حسین کےنام سے ہوئی واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی پولیس تھانہ صدر نے کاروائی کا آغاز کر تے ہوئے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا جبکہ نعش کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردیا۔ وہاڑی سے بیورو رپورٹ ‘ نمائندہ خصوصی کے مطابق نواحی علاقہ پیر مراد 43ڈبلیو بی کے رہائشی ڈالہ سوار میلسی کہروڑ پکا کے قریب تیز رفتاری کے سبب حادثہ کا شکار ہوگئے حادثہ کے نتیجہ میں ایک شخص جاں بحق جبکہ ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا ریسکیو ٹیم نے ڈالہ کی باڈی کاٹ کر نعش نکالی زخمی ہسپتال منتقل واقعات کے مطابق نواحی علاقہ پیر مراد کے رہائشی عابد علی ولد سلیمان میواتی اور ڈالہ ڈرائیورعلی شاہ ولد رب نواز ضروری کام کے سلسلہ میںشہزور ڈالہ پر کہروڑ پکا جارہے تھے کہ میلسی سے چند کلومیٹر آگے تیز رفتاری کے باعث ڈالہ بے قابو ہوکر درخت سے ٹکرا گیا حادثہ کے نتیجہ میں عابد علی موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ ڈرائیور علی شاہ شدید زخمی ہوا،ریسکیو 1122ٹیم نے ڈالہ کی باڈی نکال کر نعش ڈالہ سے نکال لی اور زخمی علی شاہ کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا ۔ محسن وال سے نمائندہ خصوصی کے مطابق نواحی گاﺅں 20ایٹ بی آر میں 6سالہ بچہ تالاب میں ڈوب کر جاں بحق،تفصیلات کے مطابق میاں چنوں کے نواحی گاﺅں20ایٹ بی آڑ میں 6سالہ بچہ جواد ولد ندیم احمد تالاب میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا،نعش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔ ہارون آباد سے نامہ نگار کے مطابق ٹریفک کے دو مختلف حادثات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 3زخمی ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ہارون آباد فورٹ عباس روڈ پر غلام مرتضیٰ نامی شخص موٹر سائیکل پر اپنے گھر جا رہا تھا کہ نواحی گاﺅں84فائیو آر کے قریب ٹینکی موڑ پر مخالف سمت سے آنے والی کار کیساتھ موٹر سائیکل کی اچانک ٹکر ہو گئی جس کے نتیجے میں غلام مرتضیٰ موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ کار کا ڈرائیو ر زخمی ہوگیا ۔اسی دوسرے حادثے میں فقیر محمد نامی شخص اپنی بیوی کلثوم بی بی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر گھر آرہا تھا کہ ہارون آباد فورٹ عباس روڈ پر نواحی گاﺅں70فورآر کے قریب مسافر بس نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں دونوں میاں بیوی شدید زخمی ہو گئے جنہیں ریسکیو ٹیم نے طبی امداد کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال ہارون آباد منتقل کردیا ۔ خانیوال سے بیورو نیوز کے مطابق ٹرالر کی موٹرسائیکل سوار کوٹکر،موٹرسائیکل سوار جاں بحق تفصیل کے مطابق گزشتہ روز خانیوال کے نواحی علاقہ کچاکھوہ 19غربی کے قریب تیز رفتار ٹرالر کی موٹرسائیکل سوار کو ٹکر موٹرسائیکل سوار سکندر مسیح سکنہ 135/16Lموقع پر جاں بحق ہوگیا ریسکیو1122نے نعش کو ہسپتال منتقل کردیاگیا ۔نامعلو م گاڑی کی موٹرسائیکل سوار کو ٹکر،میاں بیوی جاں بحق تفصیل کے مطابق خانیوال کے نواحی علاقہ بستی خلیل آباد اوور ہیڈ برج کے قریب نامعلوم گاڑی کی موٹرسائیکل سوار کو ٹکر موٹرسائیکل سوار میاں بیوی ثریا بی بی ،افتخار سکنہ اڈا گل آباد موقع پر جاںبحق ہوگئیں ریسکیو1122نے نعش کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔ میلسی سے سپیشل رپورٹر کے مطابق میلسی کے قریب بہاولپور روڈ پر شہزور ڈالا مرغیوں کی باقیات کو لے کر جارہا تھا کہ اچانک درخت سے ٹکرا گیا جس کے نتیجہ میں شہزور ڈالا کا ہیلپر موقع پر جاں بحق ہوگیا اور ڈرائیور علی شاہ ولد ربنواز شدید زخمی ہوگیا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122میلسی موقع پر پہنچ گئی ریسکیو کے مطابق عابد علی ولد سلیمان عمر 30سال 43 ڈبلیو بی وہاڑی کا رہائشی پہلے ہی دم توڑ چکا تھا زخمی ڈرائیور کو فوری طور پر طبی امداد کے بعد تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں اسے طبی امداد دی جارہی ہے ریسکیو کے مطابق مرنے والے شخص اور زخمی کو شہزور ڈالا کی باڈی کاٹ کر نکالا گیا ہے حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ رحیمیار خان سے بیورو رپورٹ کے مطابق سڑک عبور کرنے کے دوران70سالہ عمررسیدہ خاتون کوڈمپر نے کچل ڈالا، موقع پر جاں بحق، جبکہ مختلف حادثات مےں 30 افراد زیر علاج۔ تفصیل کے مطابق چوک چڈھر کی رہائشی70سالہ عمر رسیدہ سونی مائی کوسڑک عبور کرنے کے دوران لوڈ ڈمپر نے بے قابو ہوکر کچل ڈالا جس کے نتیجہ مےں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑگئی ، جبکہ مختلف حادثات مےں شدید زخمی ہونے والے30افراد جن مےں چوک بہادر پور کی رہائشی4سالہ مہک بانو، بستی غریب شاہ کا8سالہ محمد عثمان، گھوٹکی کی6سالہ نشاءبی بی، حسین آباد کا13سالہ بلال احمد، چک105پی کا 24سالہ خرم شہزاد، باغ وبہار کا40سالہ عبدالغفور، بنگلہ منٹھار کا27سالہ شہزاد احمد، صادق آباد کا35سالہ محمد عمران، روجھان کا32سالہ عبدالمجید، 30سالہ عابدعلی، صادق آباد کی25سالہ رضیہ بی بی،چک165پی کا60سالہ غلام حیدر، جناح پارک کا40سالہ حامد علی، بستی محمد نگر کا40سالہ اللہ وسایا، خانپور کا40سالہ خادم حسین اور حاجی محمدکالونی کارہائشی40 سالہ طارق علی وغیرہ شامل ہےں۔ ان افراد کو ہسپتال مےں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ گھریلوجھگڑوں سے دلبرداشتہ ہوکر 24سالہ نو جوان نے زہر پی کر خودکشی کرلی۔5خواتین سمیت9افراد کااقدام خودکشی۔ 2لڑکیوں کی حالت تشویشناک، تفصیل کے مطابق گزشتہ روز تحصیل صادق آباد کے نواحی علاقہ چک161پی کے رہائشی24سالہ نوجوان محمد ریاض نے آئے روز کے گھریلوجھگڑوں سے دلبرداشتہ ہوکر بھاری مقدار مےں زہر پی لیا، حالت تشویشناک ہونے پر ورثاءنے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال رحےم یارخان منتقل کردیا جہاں طبی امداد کے باوجود محمد ریاض جسم مےں زہر پھیل جانے کے باعث جانبرنہ ہوپایااور دم توڑگیاجبکہ اقدام خودکشی کرنے والے9افراد جن مےں موضع نوناری کی رہائشی11سالہ آسیہ بی بی، اوباڑو کی40سالہ حرمت مائی، روجھان کی22سالہ وزیراں مائی، چک 294پی کی 13سالہ وزیراں بی بی، رکن پور کی21سالہ ثناءبی بی،مﺅمبارک کا35سالہ اللہ وسایا، چوک بہادر پور کا60سالہ رفیق احمد، بغداد کالونی کا 22سالہ اللہ دتہ اور چک87این پی کا25سالہ محمدرمضان شامل ہےں۔ان افراد کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔جبکہ 21سالہ ثناءبی بی اور13سالہ وزیراں بی بی کی حالت تشویشناک بیان کی جارہی ہے۔

قتل ‘ حادثات

مزید :

ملتان صفحہ آخر -