پاک بحریہ کے ریئرایڈمرل احمدسعید کی وائس ایڈمرل کے عہدے پرترقی

      پاک بحریہ کے ریئرایڈمرل احمدسعید کی وائس ایڈمرل کے عہدے پرترقی

  

اسلام آباد (آئی این پی ) پاک بحریہ کے ریئر ایڈمرل احمد سعیدکو وائس ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دیدی گئی ۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق وائس ایڈمرل احمد سعید نے 1981میں پاک بحریہ میں شمولیت اختیار کی ۔وائس ایڈمرل احمد سعیدکو کمانڈ اینڈ سٹاف عہدوں پر کام کرنے کا وسیع تجربہ ہے۔ وہ پاکستان نیوی وار کالج اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے گریجوایٹ ہیں۔ترجمان پاک بحریہ نے کہاکہ وائس ایڈمرل احمد سعید چائنہ سے سینئر نیول کمانڈکورس بھی کرچکے ہیں ۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق وائس ایڈمرل کو غیر معمولی پیشہ ورانہ خدمات کے اعتراف میں ہلالِ امتیاز(ملٹری)تفویض کیا جا چکا ہے۔

ترقی

مزید :

صفحہ آخر -